مودی حکومت لداخ کے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے

RushdaInfotech January 24th 2023 urdu-news-paper
مودی حکومت لداخ کے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے

نئی دہلی:23جنوری(ایجنسی)کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکز اپنے دوستوں کو لداخ کے ماحولیات کے تئیں حساس ہمالیائی گلیشیر کا استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے- کھرگے نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو لداخ کے لوگوں کی الگ ریاست کے مطالبہ کو سننا چاہیے اور ان کے مفادات کی حفاظت کرنی چاہیے-کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ لداخ کے لوگ متحد ہو کر مرکز کے زیر انتظام خطہ کیلئے ریاست کا درجہ اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت علاقہ کے قبائلی لوگوں کیلئے سکیورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت نے لمبے چوڑے وعدے کرنے کے باوجود ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے- ملکارجن کھرگے نے الزام عائد کیا کہ لداخ کے ماحولیات کے تئیں حساس ہمالیائی گلیشیر کا استعمال کرنے کے خواہشمند چنندہ متروں کو فائدہ پہنچانے کا مودی حکومت کا لالچ عیاں ہے-
آئینی تحفظ سے محروم کر کے آپ اسٹریٹجک سرحدی علاقہ میں ہندوستان کی قومی سکیورٹی کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں -واضح رہے کہ لداخ کے سرکردہ لیڈروں نے گزشتہ 15 جنوری کو مرکز کے زیر انتظام خطہ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت علاقہ کی سکیورٹی کے مطالبہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا- مظاہرہ کا انعقاد لیہہ واقع ایپیکس باڈی آف پیپلز موومنٹ فار دی سکستھ شیڈول اور کارگل ڈیموکریٹک ایلائنس کے ذریعہ کیا گیا تھا-


Recent Post

Popular Links