کرناٹک حجاب تنازع: سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ کریگی سماعت

RushdaInfotech January 24th 2023 urdu-news-paper
کرناٹک حجاب تنازع: سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ کریگی سماعت

نئی دہلی:23جنوری (ایجنسی) سپریم کورٹ نے پیر کو کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاس رومز میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر غور کرنے کیلئے تین ججوں کی بنچ تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے-درخواست گزار کے وکیل میناکشی اروڑا نے چیف جسٹس ڈی وائی کو بتایا- خیال رہے کہ اس معاملہ کا ذکر چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کیا گیا تھا-انہوں نے کہا کہ فروری میں ہونے والے امتحان کے پیش نظر اس معاملے کی سماعت ضروری ہوگئی ہے-جسٹس وی راما سبرامنیم اور جے بی پارڈی والا کی بنچ نے وکیل سے بھی کہا کہ وہ رجسٹرار کے سامنے اس معاملے کا ذکر کریں -وکیل نے کہا کہ معاملہ عبوری احکامات کیلئے اٹھایا جا سکتا ہے- بنچ نے کہا کہ یہ تین ججوں کا معاملہ ہے-گذشتہ سال اکتوبر میں، سپریم کورٹ نے کرناٹک کے پری یونیورسٹی کالجوں کی کلاسوں میں کچھ مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر الگ الگ فیصلہ دیا تھا-یہ فیصلہ جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی ڈویژن بنچ نے سنایا- جسٹس گپتانے کرناٹک حکومت کے سرکیولر کو برقرار رکھا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا-جب کہ جسٹس دھولیا نے کرناٹک حکومت کے اس فیصلے کو ایک طرف رکھ دیا تھا،جس میں پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی-


Recent Post

Popular Links