اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech January 22nd 2023 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست) بروزاتوار بعد نماز ظہر”مسجد کوثر“،کوثر نگر، بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر، تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے اورخصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔
(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلور(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ بعد نماز عشاء مسجد امین،جے ایچ بی سی لے آؤٹ،منہاج نگر میں بھی تفسیر ہوگی۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں۔ (صدر وسکریٹری)
مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ میں تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست) ہر اتوار بعد نماز ظہر مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ،بنگلور میں مولانا مفتی سید عطاء اللہ ندوی قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہیں اور حالات حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق قرآن پاک کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔ برادران اسلام سے درخواست ہے کہ مجلس قرآن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(صدر، سکریٹری ومجلس منتظمہ)
مسجد مکرم، گروپن پالیہ،بی ٹی ایم لے آؤٹ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلورو(راست)ہر اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم، گروپن پالیہ، بی ٹی ایم لے آؤٹ، بنگلور میں مولانا شاکر اللہ رشادی، خطیب وامام،مسجد مکرم وعیدگاہ بلال، قرآن مجید تفسیر بیان کریں گے۔تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ، مسجد ہٰذا)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درودپاک وخطاب عام
بنگلورو(راست) سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی سرپرستی میں بروز اتوار22جنوری بعد نماز مغرب ذکردرود پاک کی محفل منعقد ہے جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔عظمت آل رسولؐپر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی کی تقریر ہو گی۔ نذر شریف دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کااہتمام رہے گا۔ارباب طریق سے شرکت کی گزارش ہے۔
دارالسلام میں تربیتی ومراقبہ پروگرام
بنگلورو(راست) 22جنوری 2023ء بروز اتوار خانقاہ جنیدیہ اور انجمن قادریہ جنیدیہ وچشتیہ کی جانب سے یک روزہ تربیتی پروگرام دارالسلام کوئنس روڈبنگلور میں فیض اللہ بیگ جنیدی کی صدارت میں رکھا گیا ہے، صبح 10.30بجے صبح شروع ہوگا اور عصرتک چلے گا جس میں اصلاح معاشرہ، فقہی مسائل،ضروریات زندگی پر مشتمل مسائل پر تربیتی پروگرام ہوگا اور مراقبہ کی اہمیت اور عملی نمونہ پیش کیا جائے گا۔ برادران ملت سے شرکت کی گزارش ہے۔ علماء کرام،مشائخین عظام درس دیں گے۔(اطہر جنیدی)
اتوار کومرکزالصفہ کا تعارفی اجلاس
بنگلورو(راست) شراب ودیگر نشے کی لت نے معاشرہ کوجکڑلیا ہے جس کی وجہ سے معاشرہ بدنامی کا شکار ہے۔لہٰذا ان برائیوں کے شکار افراد کی اصلاح وتربیت کی غرض سے بروز اتوار 22جنوری صبح9بجے تا11بجے ایک تربیتی اجلاس منعقد ہے۔ اسی دوران ادارہ مرکز الصفہ ٹرسٹ رجسٹرڈ(نشہ مکت سنٹر) کا تعارف بھی ہوگا۔صدارت مولانا محمد الیاس رشادی امام وخطیب مسجد نور،رشادنگر،بنگلور کریں گے۔مہمان خصوصی مولانا عبدالعلیم رشادی خطیب جامع مسجد اسلام آباد بسونگڈی،بنگلور شرکت کریں گے۔برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس اہم اجلاس میں شرکت فرماکرمفید مشوروں سے نوازیں۔(عبدالرحمن افسر، بانی سکریٹری وجملہ اراکین مدرسہ مرکز الصفہ، نشہ مکت سنٹر،بنگلور۔ 9060112523)
آج ممبئی میں دعوت حق کانفرنس
ممبئی(راست) جمعیت اہل حدیث حلقہ دھاروادی،ممبئی کے زیر اہتمام 22 جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر تا شب 10بجے،منوہر جوشی کالج گراؤنڈ پریم نگر۔ دھاروادی ممبئی میں شیخ عبدالسلام سلفی کی صدارت میں دعوت حق کانفرنس منعقد ہے۔ اجلاس سے شیخ ظفر الحسن مدنی، شیخ محمد یاسر الجابری، شیخ عبدالحسیب بنگلور، شیخ عنایت اللہ مدنی اور نور الہدیٰ ندوی خطاب کریں گے۔ تمام سے شرکت واستفادہ کی گزارش کی گئی ہے۔ خواتین کیلئے بھی کانفرنس میں انتظام کیا گیا ہے۔


Recent Post

Popular Links