ہنسورمیں 14لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر بی ایم سی عمارت کاافتتاح

RushdaInfotech January 22nd 2023 urdu-news-paper
ہنسورمیں 14لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر بی ایم سی عمارت کاافتتاح

ہنسور:21جنوری(سالارنیوز)تعلقہ کے ہنگوڈہوبلی کے قریب واقع دیوراج کالونی میں 14لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر بی ایم سی عمارت کااپیکس بینک کے نائب صدرجی ڈ ہریش گوڈانے افتتاح انجام دیا۔اس موقع پرانہو ں نے کہاکہ ہنسورتعلقہ دودھ پیداوارمعاملہ میں سرفہرست بناہواہے۔اس تعلقہ میں زیادہ تعداد میں بی ایم سی کاموجودہونافخرکی بات ہے۔تعلقہ میں کئی دودھ کی پیداوار خودامدادی اداروں کے ذریعہ بہت کم ہوتی ہے۔ڈیری قائم ہونے کے چندہی سالوں میں ترقیات زیادہ دیکھی گئیں۔دودھ کی پیداوارمیں اضافہ کوفروغ دینے کیلئے میمول،نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ کی امدادسے بی ایم سی مرکز تعمیر کیا جا رہا ہے۔ بی ایم سی مراکزمزیدمقامات پرکھولے جائیں گے۔میمول کے ڈائرکٹرکے ایس کمارنے کہاکہ بی ایم سی مراکز10لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکئے جائیں گے۔14لاکھ روپے کے سازوسامان فراہم کئے جائیں گے۔تعلقہ میں اب تک 14بی ایم سی عمارتیں تعمیرکی گئی ہیں۔دیگردس مراکزمیں مشنری اشیاء چیزیں ڈالی جائیں گی۔پہلے 50مراکزتھے اب اس میں اضافہ ہوکر 200تک پہنچ گئے ہیں۔


Recent Post

Popular Links