کے آر پورم اسمبلی حلقوں کے پو لنگ بوتھس کا معائنہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے بی بی ایم پی چیف کمشنر کی افسران کو ہدایت

RushdaInfotech January 21st 2023 urdu-news-paper
کے آر پورم اسمبلی حلقوں کے پو لنگ بوتھس کا معائنہ  بنیادی سہولیات فراہم کرنے بی بی ایم پی چیف کمشنر کی افسران کو ہدایت

بنگلورو۔ 20جنوری(سالار نیوز)کے آر پورم اسمبلی حلقہ میں پولنگ بوتھس میں بنیادی سہو لیات کا معائنہ کرنے کے بعد بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے پو لنگ بوتھس میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے بی بی ایم پی شعبہ انتخابات کے افسران کو ہدایت دی۔انہوں نے بتا یاکہ ہر ایک پولنگ بو تھ میں پینے کا شفاف پانی،بجلی، بیت الخلاء،ویٹنگ روم اور معذورین کے لئے ریمپ کی سہو لت مہیا کر نے پر افسران کو ہدایت دی ہے۔ چلکیرے میں سی پال ہائی اسکول میں پہلی مرتبہ قائم 8پو لنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں،انہوں نے بتا یا کہ جس پو لنگ بوتھ کے پاس ریمپ موجود نہیں ہے وہاں ریمپ تعمیر کیا جائے گااور ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ گدالا ہلی سے قریب سدھارت اسکول میں قائم5پولنگ بوتھس کا معائنہ کے دوران یہاں پینے کے پانی اور بیت الخلاء کی سہولت فراہم کرنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔بی بی ایم پی چیف کمشنر نے کے آر پورم کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میں موجود 8پو لنگ بوتھس اور بازو میں مو جود کرناٹک پبلک اسکول میں قائم10پو لنگ بوتھس پہنچ کر یہاں پرموجود پو لنگ بوتھس کا معائنہ کیا۔انہوں نے افسران سے مذکورہ پو لنگ بوتھس میں درکار سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر زون کے کمشنر ڈاکٹر ترلوک چندرا، جوائنٹ کمشنر وینکٹ چلپتی، بی بی ایم پی شعبہ انتخابات کے کمشنر امیش حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links