15فروری کے بعد بی بی ایم پی بجٹ پیش کرنے حکومت کو پیشکش روانہ کی جائے گی۔تشار گری ناتھ سال2022-23کے اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد افسران کے ساتھ اجلاس

RushdaInfotech January 21st 2023 urdu-news-paper
15فروری کے بعد بی بی ایم پی بجٹ پیش کرنے حکومت کو پیشکش روانہ کی جائے گی۔تشار گری ناتھ سال2022-23کے اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد افسران کے ساتھ اجلاس

بنگلورو۔20جنوری(سا لار نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ بی بی ایم پی کے 2023-24 سال کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس کیا گیا ہے،15فروری کے بعد بجٹ پیش کرنے کے لئے حکومت کو پیشکش روانہ کی جا ئے گی۔بی بی ایم پی مہا دیو پورہ زون کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے معائنہ کر نے کے بعد بی بی ایم پی چیف کمشنر نے اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے بتا یا کہ 2022-23 کے دوران کئے گئے اخراجات کی مکمل تفصیلات پیش کرنے انہوں نے تمام شعبوں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ تفصیلات موصو ل ہونے کے بعد بجٹ تیار کر نے کے سلسلہ میں افسران کے ساتھ اجلاس کریں گے۔تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ ریاستی حکومت سے بجٹ پیش کرنے کے بعدبی بی ایم پی بجٹ پیش کرنے کے سلسلہ میں 15فروری کے بعد پیشکش روانہ کی جائے گی۔ ہنور جنکشن سے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر میٹرو کے تعمیراتی کام جاری ہیں جس کی وجہ سے سرویس روڈ پر ٹرافک اژدہام رہتا ہے، اس کو مد نظر رکھ کر تشار گری ناتھ نے سرویس روڈ اور فٹ پاتھ کی فوری مرمت کرنے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔اس دوران ہنور مین روڈ گدالاہلی سے قریب فٹ پاتھ پر آٹو موبائلس سمیت دیگر افراد کی جانب سے غیر قانونی قبضہ کئے جانے کا پتا لگا کر بی بی ایم پی چیف کمشنر نے فوری ہٹانے کی افسران کو ہدایت دی۔مہا دیو پورہ زون کی حدود کے آؤٹر رنگ روڈ پر بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کی جانب سے تعمیر لے آؤٹ کے دوران مین روڈ اور سرویس روڈ کے درمیان موجود پارک کی ٹھیک طرح سے تعمیر نہ کئے جانے کا پتا لگا کر پارک کو ٹھیک طرح سے تعمیر کرنے اورسرویس روڈ کی مرمت کرنے افسران کو ہدایت دی۔ کے آر پورم اسمبلی حلقہ کے ہورا ماؤ وارڈ کے منی شامپا لے آؤٹ میں 750میٹر لمبے راج کا لوے علاقہ میں چند افراد کی جانب سے غیر قانونی طورپر کئے گئے قبضہ جات کا پتا لگا کر قبضہ جات کو ہٹا کر راج کا لوے کے تعمیری کاموں میں تیزی لاتے ہو ئے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔تشار گری ناتھ نے کے آر پورم کے ایس آر لے آؤٹ میں موجود راج کا لوے پر قبضہ کر تے ہو ئے17عمارتوں کو تعمیر کئے جانے پر انہیں فوری ہٹانے کا حکم دیا اور راج کا لوے کی حفاظتی دیوار کے تعمیر ی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔بی بی ایم پی چیف کمشنر کے ہمراہ مہا دیو پورہ زون کے کمشنر ڈاکٹر ترلوک چندراڈ، جوائنٹ کمشنر وینکٹ چلپتی، چیف انجینئر پرہلاد،لوکیش سمیت دیگر افسران حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links