اعلانات وم راسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست) بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس قاسمی تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگرمیں رہے گی۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔
(المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
اموارپیٹ میں سہ روزہ خواجہ کی چھٹی
کولار(نامہ نگار) اموار پیٹ کولار میں 29جنوری سے سہ روزہ خواجہ غریب نواز کی چھٹی شریف منائی جائے گی۔ 29جنوری بروز اتوار صندل 30جنوری عام ضیافت وسماع خوانی اور 31 جنوری کو صبح شام شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ محمد شہزاد نے بتایاکہ 24جنوری کو نشان چڑھایا جائے گے اور28جنوری کو غریب نواز کی دیگ رکھی جائے گی۔
جمعہ مسجد ٹرسٹ کے ذمہ دار متوجہ ہوں
بنگلورو(راست) شہر بنگلورمیں جیسے جیسے آبادی بڑھ رہی ہے،قبرستانوں میں جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے۔ شہر کے قریب میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں نیا قبرستان بسایا جاسکے۔ شہر کے موجودہ قبرستانوں میں کئی ایسی قبریں موجود ہیں جن کی بڑی جگہ پر حد بندیاں کرلی گئی ہیں۔ ایسی قبروں کے پاس مزید دوتین نئی قبریں بنائی جاسکتی ہیں۔ اگر ایسی حد بندیوں پر پابندی نہیں لگائی گئی تو یقینا قبرستانوں میں جگہ تنگ ہوتی جائے گی۔ اس لئے قبرستانوں کی نگرانی کرنے والے اداروں خصوصاً قدوس صاحب قبرستان کے نگران جمعہ مسجد ٹرسٹ کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس پر توجہ دیں۔ تدفین کیلئے یکساں قانون بنائیں۔ (سراج احمد، بمبوبازار،بنگلور۔ 9845026887)
معمار سیواکیندرا کی جانب سے کیمپ
بنگلورو (راست) معمار چاری ٹیبل ٹرسٹ بنگلورو کی زیرنگرانی معمار سیواکیندرا شروع کیاگیا ہے۔ اسی سلسلے میں اتوار22جنوری کو جامعہ اشرفیہ اسکول دیور جیونہلی بنگلور میں صبح10بجے تا شام4بجے معلومات کیلئے ایک کیمپ چلانے کا بندوبست کیاگیا ہے جہاں آدھارکارڈ اپ ڈیٹ، ووٹرآئی ڈی کارڈ، پیان کارڈ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس (LL) حکومت کی طرف سے بیواؤں کو ملنے والی پنشن وغیرہ کے متعلق جانکاری دی جائے گی۔ لہٰذا ضرورت مند اس کیمپ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ مفت خدمت رہے گی۔ صرف سرکاری فیس لی جائے گی۔ (محمد علی سکریٹری)
مستورات کیلئے اصلاحی بیان
بنگلورو (راست)مدنی منزل گروپن پالیہ بنگلور بالمقابل الرحمن مسجد ٹمبر لائین میں بروزہفتہ 21جنوری 3:30 بجے تا4:30 مستورات کا دینی اجتماع ہے۔ مولاناسید انظر شاہ قاسمی کا بیان ہوگا خواتین سے شرکت کی درخواست ہے۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)
تقریب یاد آوری واعتراف خدمات
بنام مرحومہ ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
بنگلورو(راست) محمود ایاز میموریل ٹرسٹ کے زیراہتمام 22جنوری بروز اتوار بمقام الامین آڈیٹوریم، روبروئے لال باغ، ہسور روڈ بنگلورو تقریب یاد آوری واعتراف خدمات بنام مرحومہ ڈاکٹر فہمیدہ بیگم، سابق ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی منعقد ہے۔ مہمان خصوصی سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان ہوں گے۔ صدارت وظیفہ یاب آئی اے ایس عزیز اللہ بیگ کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر م ن سعید، ڈاکٹر نورزمانی بیگم اور ڈاکٹر آر عبدالمجید خطاب کریں گے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (صدر، معتمد و ٹرسٹیان)
چکبالاپور میں جمعیۃ علماء کا عام اجلاس
چکبالاپور(نامہ نگار)جمعیۃ علما بنگلور۔چکبالاپور و کولار پر مشتمل اجلاس عام 22 جنوری بروز اتوار بمقام مدینہ مسجد عید گاہ محلہ صبح 9 بجے تا ظہر منعقد کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں جمعیۃ علما ہند کی سنہری تاریخ موجودہ دور میں اسکی ضرورت و اہمیت روشن خدمات،شعبہ جات کا تعارف بالخصوص اصلاح معاشرہ پر علمائے کرام کے خطابات ہوں گے۔جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیۃ علما کرناٹک کریں گے۔سرپرستی مولانا محمد زین العابدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علما کرناٹک کی ہوگی۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی شمس الدین بجلی قاسمی،مولانا مفتی محمد طاہر قریشی،مولانا مفتی محمد حسین معدنی قاسمی،حافظ سید عاصم عبداللہ،تنویر احمد شریف،تفہیم اللہ معروف شرکت کریں گے۔ جمعیۃ علماء ضلع شاخ کے صدر مفتی سلیم اور جنرل سکریٹری مفتی عبدالباری نے تمام نوجوانوں اور عمائدین،ائمہ مساجدسے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں اور اپنی ملی حمیت و بیداری کا ثبوت دیں۔