غوثیہ آئی آ ئی آئی میں 15واں حاجی نبی شریف انٹر آئی ٹی آئی والی بال کا آغاز

RushdaInfotech January 20th 2023 urdu-news-paper
غوثیہ آئی آ ئی آئی میں 15واں حاجی نبی شریف انٹر آئی ٹی آئی والی بال کا آغاز

بنگلورو۔19جنوری(سالار نیوز)ہر سال کی طرح امسال بھی غوثیہ آئی ٹی آئی کیمپس میں 15واں بین آئی ٹی آئی حاجی نبی شریف و الی بال مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز اس اس چمپئن شپ کا آغاز ہوا، جس میں 26سے زیادہ آئی ٹی آئی کی ٹیمیں شریک ہیں۔اس ٹورنمنٹ کا افتتاح غوثیہ انڈسٹریل اینڈ انجینئرنگ ٹرسٹ کے چیرمین ڈاکٹر احمد شریف سراج، اعزازی سکریٹری عمر اسماعیل خان اور ڈیوٹی ڈائرکٹر شری ہالپا شیٹی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر ہالپا شیٹی نے کہا کہ کھیل کود کے ان مقابلوں کے اہتمام میں جو دلچسپی غوثیہ تعلیمی اداروں نے دکھائی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ادارے کے ذریعے کافی ساری سماجی خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے اس ادارے سے منسلک رہ کر وہ ان خدمات کو دیکھتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے غوثیہ اداروں کو آگے لے جانے کے لئے الحاج نبی شریف کی خدمات کو سراہا۔ چیرمین ڈاکٹر احمد شریف سراج نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ان کے والد الحاج نبی شریف مرحوم ایک بہترین فٹبال کھلاڑی رہ چکے ہیں، اس لئے انہوں نے اداروں میں کھیل کود کو فروغ دینے کی پالیسی کو شروع سے ہی اپنائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک شاندار فٹ بال ٹورنمنٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اعزازی سکریٹری عمر اسماعیل خان نے کہا کہ الامین اور عوثیہ اداروں نے گزِشتہ 60سال سے تعلیم کے مید ان میں جو نمایاں خدمات انجام دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اس موقع پر الحاج نبی شریف اور بابائے تعلیم ڈاکٹر ممتاز احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ناصر خان، پرنسپل غوثیہ آئی ٹی آئی نے مہمانوں کا استقبال کیا، وائس پرنسپل سرور حسین نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔


Recent Post

Popular Links