اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech January 20th 2023 urdu-news-paper
 اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست)20جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور، تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اور قرآن سمجھنے کی کوشش کریں۔
(ادارہ قرآن سنٹر بنگلور)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن
بنگلور(راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں بعد نماز عشاء مفسر قرآن مولانا عرفان احمد رشادی، مہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور تفسیر کریں گے۔ تمام احباب سے شرکت کی گزاش ہے۔
(محمد افسر۔صدر)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔
(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب حضرت مولانا مفتی محمد زکریاصاحب قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
مجلس قرآن مجید
بنگلور(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ بومن ہلی بنگلور میں مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلوربروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ مستورات کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
رنگناتھ کالونی میں جلسہ ئخاتم النبینؐ کا اہتمام
بنگلورو:19سالار نیوز(راست) جامع مسجد گوری پالیہ کی زیر نگرانی،کے ایچ رنگناتھ کالونی کے بزرگ اور نوجوانان محلہ کے زیر اہتمام بروز ہفتہ21جنوری دوپہر3بجے سے رات10.30بجے تک جے جے آر نگر کے کے ایچ رنگناتھ کالونی میں جلسہء خاتم النبینؐ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں جامعہ غیث الہدیٰ شکاری پور بنگلور کے مہتمم مولانا مفتی محمد اسلم صاحب قاسمی، رشادی اور جامع مسجد بنگلور سٹی کے امام وخطیب ڈاکٹر محمد مقصود عمران صاحب رشادی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ جبکہ مسجد نمرہ کرناٹک لے آؤٹ ملیشورم بنگلور کے امام وخطیب و استاذ دارلعلوم منبع الرشاد بنگلور مولانا منور حسین رشادی بزبان کنڑا بیان دیں گے۔صدارت جامع مسجد گوری پالیہ کے امام وخطیب مولانا مفتی انعام الحسن کریں گے۔ علماء کرام کے بیانات بعد نماز مغرب شروع ہوں گے،اس سے قبل دوپہر3بجے مدرسہ حمایت القرآن جامع مسجدگوری پالیہ کے طلبہ تقاریر،نعت،حمد پیش کریں گے۔ جلسہ کے مو قع پر میٹرو لے آؤٹ بنگلور کی مسجد عمر فاروق کے امام وخطیب محمد سبیل احمد قاسمی اورمولانا معین مومن رشادی نعت پاک ؐ پیش کریں گے،نظامت مدرسہ حمایت القرآن کے مدرس مولانا حبیب انور قاسمی کی ہو گی۔(گوری پالیہ جامع مسجد کے زیر نگرانی،کے ایچ رنگناتھ کالونی کے بزرگ اور نوجوانان محلہ)
جشن سیدنا صدیق اکبر کانفرنس
و عر س خواجہ غریب نوازو عرس سیدنا سرمت شاہ حسینی
سدلگٹہ (راست)بروز ہفتہ 21جنوری بعد نماز عشاء تا رات 11بجے، بمقام پیراگان اسکول گراؤنڈ،سلگٹہ، کرناٹک میں جشن سیدنا صدیق اکبر کانفرنس و عر س خواجہ غریب نوازو عرس حضرت سید نا سرمت شاہ حسینی منایا جارہاہے، صدارت مولانا مفتی محمداسلم مصباحی، قاضی ادارء شرعیہ بنگلور کریں گے۔ مہمانان خصوصی مولانا مفتی محمد سلمان رضا خان قادری رضوی بریلی شریف،مولانا سفیان رضا خان قادری رضوی،بریلی شریف،مولانا مفتی غلام جیلانی مصباحی، جامع مسجد سدلگٹہ ہوں گے۔نظامت مولانا محمد عبدالمبین رضوی، تلاوت ِ قرآن دلکش رضوی، نعت خوانی صابر رضا ازہری،سورت، کی ہوگی۔جلسہ میں مقامی و بیرونی علمائے کرام رونق ِ اسٹیج ہوں گے، تمام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش ہے۔ (مرکز اہل سنت و الجماعت،سنی جامع مسجد،سدلگٹہ،و دارالاحناف تاج الشریعہ لابئریری و نوجوانان اہلسنت سدلگٹہ اور شعبہ ء نشرو اشاعت، امام احمد رضا مومنٹ)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست)مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلور(راست)20جنوری بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلورامین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم میں دوسرا نعتیہ انعامی مقابلہ
بنگلورو(راست) بنگلور کے مدارس اہل سنت کے طلبہ کے درمیان22 جنوری2023ء بروز اتوار 10تا شام 5بجے جامعہ کے مسجد ہال میں اعلیٰ پیمانے پر دوسرا نعتیہ انعامی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔ ایوب انصاری صدر ادارہ ہٰذا صدارت کریں گے،علماے اہل سنت، ذمہ داران مساجد وادارہ جات اور معززین شہر مہمانان خصوصی ہوں گے۔تمام عاشقان رسولؐ اور ادب نواز حضرات سے شرکت کی پر خلوص گذارش ہے۔(غلام مختار قادری:بانی و مہتمم ادارہ ھٰذا)
تربیت بزم خواتین
سدلگٹہ(راست) بر و ز ہفتہ 21جنوری 2023بعد نماز ظہر تا عصر بمقام پیراگان اسکول گراؤنڈ،سدلگٹہ، تربیت بزم خواتین منایا جارہاہے، جس میں مہمانان خصوصی عالمہ فاضلہ انجم قادریہ، جامعہ حضرت بلال،بنگلورو عالمہ فاضلہ ہاجرہ رضویہ صاحبہ،ہانگل شریف ہوں گی۔ خواتین اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش ہے۔
(مرکز اہل سنت و الجماعت،سنی جامع مسجد، مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ، سدلگٹہ)
جشن چکمگلور ثقافتی پروگرام ومشاعرہ
چکمگلور(راست)ریاستی حکومت کی جانب سے چکمگلور شہر میں سہ روزہ جشن چکمگلور منایا جارہا ہے جس میں ضلع سا مسکرتیکا سمیتی چکمگلور باشتراک اردو ادب چکمگلور کی جانب سے بروز ہفتہ 21 جنوری دو پہر 2 بجے بمقام کو ئمپو کلامندر چکمگلور میں اردو پر وگرام بھی منایا جارہا ہے جس میں شہر چکمگلور کے اسکولوں کے طلبہ وطالبات علامہ اقبالؒ اور مرزا غالب کے کلام پر ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ اس کے بعد چکمگلور شہر کی نامور شخصیت حضرت محمد علی صاحب مرحوم کا کلام”گنجینہ ہدایت“ کا اجراء سی ٹی روی،رکن اسمبلی چکمگلور کے ہاتھوں ہو گا جس میں شہر کی نامور شخصیات اور عمائدین خصوصی مہمان ہوں گے۔مشاعرہ کی صدارت مبین منور سابق چیئر مین کرناٹک اردو اکادمی اورنظامت شفیق عابدی علی پوری کی ہوگی۔ مندرجہ ذیل شعراء کرام مبین منور،شفیق عابدی، ڈاکٹر اقبال شہباز، حسن علی خان حسن، فرزانہ فرح، دادا پیر، اعجاز رانی بنوری چترویدی، انور خان انورنصرت رحیم، عظمت اللہ عظمت، سہانہ سلطانہ، رحمت النساء منزہ اپنا کلام پیش کریں گے۔تمام محبان اردو سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اس جلسے میں شرکت فرما کر اسے کامیاب بنائیں۔(صدر واراکین: اردو ا دب چکمگلور)


Recent Post

Popular Links