مسجد عرفات پادرائن پورہ کی تعمیر جدید کیلئے سنگ بنیاد

RushdaInfotech January 19th 2023 urdu-news-paper
مسجد عرفات پادرائن پورہ کی تعمیر جدید کیلئے سنگ بنیاد

بنگلورو۔18جنوری (راست) شہر کے حلقہ چامراج پیٹ میں موجود مسجد عرفات عرفات نگر ویسٹ پادرائن پورہ بنگلور کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد جامع مسجد سٹی کے امام و خطیب مولانا محمد مقصود عمران رشادی کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ امت جن مصائب سے دو چار باوجود یہ کہ اس کے حل کے لئے طرح طرح تدبیریں کی جارہی ہیں اسباب اختیار کئے جارہے ہیں حضرات صالحین کی دعا ئیں بھی برابر ہو رہی ہیں مگر پھر بھی کار گر ثابت نہیں اس کا اہم سبب یہ کہ ہم اپنی ذمہ داری فراموش کر بیٹھے ہیں رات دن ہمارے سامنے معا صی کا بازار گرم ہے لیکن ہماری ایمانی غیرت سرد پڑ چکی ہے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ جس چیز کے بارے میں اُسے یقین ہو جا ئے کہ خدا کے حکم اس سلسلہ میں یہ ہے تو اس پر عمل کرے۔نبی اکرم ؐکا حکم بھی تھا کہ ہر محلہ اور آبادی میں مسجد بنا ئی جا ئے اسے پاک وصاف رکھا جا ئے اسے معطر کیا جا ئے اس لئے مسلمان جہاں بھی آباد ہوں سب سے پہلے مسجد کی تعمیر کا اہتمام کریں اور اسے آباد کریں مسلمانوں کی طرف سے کو ئی بھی آبادی یا ہاؤزنگ اسکیم بنا ئی جا ئے تو وہاں سب سے پہلے مسجد کی تعمیر کی جا ئے اور مسجد عمار ٹیانری روڈ کے امام و خطیب مولانا مفتی نور اللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مساجد دین اسلام میں ایک عظیم دینی شعار اور در خشاں علامت کی حیثیت رکھتی ہیں، اسلام اور مسلمانوں کا مر کزی مقام اور ہیڈ کوا ٹر یہی مسجدیں ہیں مسجد سے قلبی لگاؤ اور پابندی کے ساتھ حاضری ایمان کی نشا نی ہیں۔۔ پادرائن پورہ کے سابق کار پوریٹر عارف پاشاہ نے بتایا کہ بڑے عرصہ سے اس جگہ مسجد کی تعمیر جدید کی آرزو کی جاتی رہی آج اللہ کے فضل سے اس کی تعمیر جدید کا وقت آیا ہے۔ انہوں نے اپنے والد بھا ئی اور اپنی جانب سے اور اہل محلہ کی جانب سے اس کار خیر میں حصّہ لینے کا وعدہ کیا۔ الحاج عادل احمد شریف گلو ب انجینئر نگ کمپنی جنہوں نے اپنی زیر نگرا نی مسجد عرفات تعمیر کی مکمل کا بیڑا اٹھایا ہے بتایا کہ اللہ کے نیک بندوں نے اس سلسلہ میں اپنی محنت کی کمائی لگا نے کے لئے آمادہ ہو ئے مسجد کے ذمہ دراروں کو چا ہئے کہ مکمل ہمارا تعاون فر ما ئیں۔ اجلاس کا آغاز قاری محمد اشتیاق قاسمی کی قرأت اور مفتی ابرار کی نعت پاک سے ہوا۔اس موقع پر سابق کارپوریٹر عمران پاشاہ، مسجد عرفات عرفات نگر ذمہ داران صدر سکریٹری،دیگر مساجد کے صدور و سکریٹری صاحبان بالخصوص اطراف و اکناف کے علماء کرام سٹی جامع مسجد کے ٹر سٹی سید اسلم پاشاہ، الحاج عادل احمدشریف، الحاج خلیل احمد شریف سمیع اللہ شریف، افسر پاشاہ عمائدین کثیر تعداد میں شریک اجلاس رہے۔


Recent Post

Popular Links