چین میں امکان سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے کورونا

RushdaInfotech January 19th 2023 urdu-news-paper
چین میں امکان سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے کورونا

بیجنگ-18جنوری(ایجنسی)ڈاٹا اینالیٹکس کمپنی ایئرفنٹی نے پیشین گوئی کی ہے کہ مون نیو ایئر کی چھٹیوں کے دوران چین میں ایک دن میں کوروناسے تقریباً 36000/اموات ہو سکتی ہیں - قابل ذکر ہے کہ مون نیو ایئر تہوار7جنوری سے شروع ہوا اور چھٹیاں 21جنوری سے شروع ہونے والی ہیں - ایئرفنٹی کے اینالیٹکس ڈائریکٹر ڈاکٹر میٹ لنلی کے مطابق اب انفیکشن کی ایک بڑی اور طویل لہر دیکھ رہے ہیں - لنلی مزید کہتے ہیں کہ ہماری پیشین گوئی آئندہ عشرہ کیلئے چین کی ہیلتھ سروس سسٹم پر ایک اہم بوجھ کا اندازہ لگاتا ہے اور یہ امکان ہے کہ بھیڑ بھاڑ والے اسپتالوں اور دیکھ بھال کی کمی کے سبب کئی قابل علاج مریضوں کی موت ہو سکتی ہے-ہوبیئی اور ہینان جیسے کچھ علاقوں میں اسپتال کی صلاحیت سے چھ گنا زیادہ سخت دیکھ بھال بستروں کی طلب دیکھی جا سکتی ہے- رپورٹ کے مطابق تقریباً 60ہزار کووڈ سے متعلق اموات چین نے اپنے موجودہ قہر کے پہلے پانچ ہفتوں کے دوران رپورٹ کی ہیں، جو دنیا میں اب تک دیکھی گئی سب سے بڑی تعداد ہے-اس درمیان ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریوسس نے ملک سے وائرس کے وجود میں آنے کے معاملے کو سمجھنے سے متعلق آگے کے عمل اور تعاون کو شیئر کرنے کیلئے کہا- واضح رہے کہ چین گزشتہ سال دسمبر میں اپنے زیرو کووڈ پابندیوں کو اچانک ہٹانے کے بعد وائرس کی ایک بڑی لہر کی زد میں آ گیا ہے- کچھ اہم شہروں کے تعلق سے اندازہ ہے کہ ان کی 70 سے 90 فیصد آبادی متاثر ہو گئی ہے-بہرحال، چینی افسروں نے ڈبلیو ایچ او کو کئی موضوعات پر جانکاری فراہم کی ہے جس میں آوٹ پیشنٹ کلینک، اسپتال میں داخل، ایمرجنسی علاج و ترجیحی دیکھ بھال کی ضرورت والے مریضوں اور کووڈ انفیکشن سے متعلق اسپتال میں ہونے والی اموات شامل ہیں -


Recent Post

Popular Links