دنیا کی معمر ترین118سالہ خاتون کا انتقال

RushdaInfotech January 19th 2023 urdu-news-paper
دنیا کی معمر ترین118سالہ خاتون کا انتقال

واشنگٹن-18جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) ایک فرانسیسی راہبہ اور دنیا کی معمر ترین خاتون لیوسل رینڈن کا118سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے -سینٹ-کیتھرین-لیبر نرسنگ ہوم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ رپورٹ دی گئی ہے -منگل کو ایک بیان میں ترجمان ڈیوڈ ٹاویلا کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ بہت افسوسناک ہے لیکن یہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پیارے بھائی کے ساتھ دوبارہ مل جائیں - ان کیلئے یہ نجات ہے -محترمہ رینڈن، جنہیں سسٹر آندرے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 1904میں پیدا ہوئی تھیں - گینز ورلڈ ریکارڈز نے اپریل 2022میں جاپان کے119سالہ کین تاناکا کی موت کے بعد رینڈن کو دنیا کا سب سے معمر ترین شخص تسلیم کیا-محترمہ رینڈن نے 26سال کی عمر میں کیتھولک مذہب اختیار کیا اور بعد میں 41سال کی عمر میں ایک راہبہ کے طور پر ڈاٹرس آف چیریٹی میں شمولیت اختیار کی تھی-انہوں نے عمر رسیدگی کے باوجود 2021میں ایک بار کووڈکو شکست دی تھی- رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ڈی این اے ٹسٹ کرانے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ اس کی لمبی عمر کا راز صرف خدا ہی جانتا ہے -سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص کا ریکارڈ جنوبی فرانس سے تعلق رکھنے والے جین کالمنٹ کے پاس ہے جو1997میں 122سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے -


Recent Post

Popular Links