ٹرافک پو لیس اور محکمہئ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام’قومی روڈ سیفٹی ویک2023-“ریلی سال بھر روڈ سیفٹی کو اہمیت دینے شہریوں سے پو لیس کمشنر کی گزارش

بنگلورو17جنوری(سالار نیوز)گاڑیوں کے سواروں کو آسان ٹرافک بہاؤ اور تحفظ کے لئے شہر کی ٹرافک پو لیس نے محکمہئ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے ”قومی روڈ سیفٹی ویک2023-“ کے تحت روڈ سیفٹی ریلی کا اہتمام کیا تھا۔ شہر کے پو لیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی نے کبن پارک میں اس ریلی کو ہری جھنڈی دکھا ئی۔ ریلی میں شہر کے مختلف اسکو لوں کے1,500طلباء،ٹرافک پو لیس اہلکار،ٹرافک وارڈنس نے حصہ لیا۔کبن پارک سے شروع ہو ئی ریلی کو ئینس سرکل سے ہوتے ہو ئے ایم جی روڈ،کاویری آرٹس اینڈ کرافٹ،اوپیرا جنکشن،ریسی ڈینسی روڈہو تے ہو ئے سولومن ہاکی اسٹیڈیم پر اختتام کو پہنچی۔ریلی میں طلباء کے ساتھ آٹو رکشا،کیاب، لاری، بس ڈرائیورس اور ڈرائیونگ اسکولس کے عہدیداران نے بھی حصہ لیا۔ریلی میں طلباء نے ڈرائیونگ کے دوران ٹرافک قوانین پر عمل کرنے کے پلکارڈس تھام کر روڈ سیفٹی کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کی۔اس موقع پر شہر کے اسپیشل پو لیس کمشنر برائے ٹرافک ڈاکٹر ایم اے سلیم،محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر سد رامپا،جوائنٹ پو لیس کمشنر(ٹرافک) ایم این انو چیت کے علاوہ دیگر پو لیس افسران حاضر رہے۔اس مو قع پر پو لیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے کہاکہ روڈ سیفٹی صرف ایک ہفتہ تک محدود نہ ہوبلکہ سال بھر روڈ سیفٹی کو اہمیت دینی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ طلباء کے ذریعے ان کے والدین میں روڈ سیفٹی کے متعلق بیداری پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے،اسی مقصد کے تحت روڈ سیفٹی وویک منا جاتا ہے۔