لال بہادر شاستری کالج میں سال کا افتتاحیہ اجلاس
RushdaInfotech
January 18th 2023
urdu-news-paper

بنگلورو۔16/جنوری (راست) لال بہادر شاستری گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج آرٹی نگر بنگلور میں بروز منگل16/جنوری 2023ء کلچرل، اسپورٹس، این سی سی، این ایس ایس، رینجرس، روورس اورریڈکراس کی جانب سے افتتاحیہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی و کالج سی ڈی سی کمیٹی کے چیرمین آر اکھنڈ سرینواس مورتی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مہمانان اعزازی حمزہ حسین کمانڈنٹ سیکنڈ بٹالین کے ایس آر سی بلگاوی، نگے ملے راج چندراچ سی فنکار نے پروگرام کو زینت بخشی۔ ڈاکٹر محمد منظور نعمان پرنسپل نے صدارت کے فرائض انجام دیئے۔ کلچرل سکریٹری ڈاکٹر رنگا لکشمی اور اسٹاف میں ڈاکٹر ایچ یم وینکٹیش و پروفیسر سرینواس مورتی حاضر رہے۔