شہر میں ایمبو لینس گاڑیو ں کے آسان گزر کے لئے نیا نظام 163مقامات پراڈاپٹیوٹرافک سگنل لائٹس نصب کئے جائیں گے،ڈاکٹر سلیم

RushdaInfotech January 18th 2023 urdu-news-paper
شہر میں ایمبو لینس گاڑیو ں کے آسان گزر کے لئے نیا نظام 163مقامات پراڈاپٹیوٹرافک سگنل لائٹس نصب کئے جائیں گے،ڈاکٹر سلیم

بنگلورو16جنوری (سا لار نیو)ہمیشہ ٹرافک اژدہام رہنے والے شہر کی سڑکوں پر مریضوں کی جان بچانے والی ایمبولینس گاڑیوں کو بروقت اسپتال پہنچنے میں کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس بات کو مد نظر رکھ کر ایمبولینس گاڑیوں کے گزر کو آسان بنانے کے مقصد سے نیا نظام شروع کرنے پر ٹرافک پولیس سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہی ہے۔ ٹرافک سگنل میں پھنسے والی ایمبو لینس گاڑیوں کے لئے راستہ آسان کرنے کے لئے ٹرافک پو لیس اہلکاروں کو دشواریاں محسوس ہوتی ہیں۔اس لئے ایمرجنسی گاڑیوں کو ٹرافک سے بچنانے کے لئے شہر کی ٹرافک پو لیس نے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایمبو لینس گاڑیوں کے آسان گزر کا موقع فراہم کرنے کے لئے عدالت کے حکم کے تحت شہر کی ٹرافک پو لیس شہر میں سنسر پرمبنی ٹرافک سگنل نصب کرنے پرغور کر رہی ہے۔شہر کے اسپیشل پو لیس کمشنر برائے ٹرافک ڈاکٹر ایم عبداللہ سلیم نے بتا یا کہ شہر میں زیادہ ٹرافک رہنے والے 160مقامات پر آڈاپٹیو ٹرافک سگنل نصب کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ پہلے مرحلے میں 163اڈاپٹیوسگنل لائٹس کی خریدی کے لئے کرناٹک روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ(کے آر ڈی سی ایل) کو ڈی پی آر روانہ کیا گیا ہے،دو سے تین ماہ کے اندر کے آر ڈی سی ایل اڈاپٹیو سگنل لائٹس خریدی کی کارروائی مکمل کرلے گا،جس کے بعد اہم جنکشنوں اور سڑکوں کے 163مقامات پر اڈاپٹیو سگنل لائٹس نصب کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ایم اے سلیم نے بتا یا کہ سنسار طرز پر اڈاپٹیو سگنل لائٹس نصب کئے جارہے ہیں،جس کے تحت ایمبولینس کی200میٹر کی دوری پر ہی اس کی نشاندہی کر کے خود کار طور پر سگنل آن ہو کر ایمبو لینس کے لئے آسانی کے ساتھ گزر نے کا موقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ گذشتہ سال ٹرافک قوانین کے خلاف ورزی کے ایک کروڑ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ٹرافک قوانین کے خلاف معاملہ درج کرنا اور جرمانہ عائد کرنا مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ عوام کے دلو ں میں قوانین پر عمل کرنے جذبہ ہونا چائیے۔انہوں نے بتا یا کہ کئی ایسے ممالک ہیں جہاں سڑکوں پر ٹرافک پو لیس اہلکار نظر نہیں آتے۔ انہوں نے بتا یا کہ نئے طرز کے سگنل نصب کئے جانے والی سڑکوں پر سے اگر ایمبو لینس گزرے تو آٹو میٹیک ٹرافک کلیر ہو گی،اس کے لئے ایمبو لینس کو ٹرافک میں پھنسنے سے بچانا ٹرافک پو لیس کی جانب سے ”اسپیشل ایمرجنسی سرویس“اورٹیلی فون کا نظام شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر سلیم نے بتا یا کہ ”جیو ارکشک108“ ایمبو لینس گاڑیوں کے آسان گزر کے لئے درکار تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ ایمبو لینس گاڑیوں کے آسان گزر کے لئے ٹرافک پو لیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے عوام پو لیس کو مبارکبادی پیش کرے گی۔


Recent Post

Popular Links