اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech January 18th 2023 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

گوری بدنور میں صندل وعرس
گوری بدنور۔17جنوری(نامہ نگار)شہر میں واقع حضرت حسین شاہ ولی اور حضرت نعمت بی بی کا838واں صندل و عرس بروز چہارشنبہ و جمعرات کو منایا جا رہا ہے، 18جنوری چہارشنبہ کو صندل چڑھایا جائے گاتو مجاورممتاز پاشاہ کے گھر سے صندل نکل کر شہر کے اہم راستوں سے گذرتے ہوئے دیر رات درگاہ پہنچ کر صندل کی کارروائی انجام دی جائے گی اور 19جنوری بروز جمعرات کو عرس ہوگا، جس میں قوالی کا بھی پروگرام ہوگا-درگاہ کمیٹی کے ذمہ داروں نے عاشقان اولیا اللہ ودیگر تمام سے درخواست کی ہے کہ ان دو دنوں کے پروگرام میں شرکت فرما کر کامیاب بنائیں۔
توحید ٹرسٹ کی جانب سے آنکھوں کامفت معائنہ کیمپ
باگل کوٹ۔17جنوری(راست)توحید ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ خانقاہ ِ مستانیہ جامع مسجدسیکٹر نمبر 38 نو نگر باگل کوٹ کی جانب سے حضرت محبوب خان پٹھان کے چوتھے عرس کے موقع پر بروز جمعرات 19 جنوری کو خانقاہ میں آنکھوں کا معائنہ کیمپ صبح 10-30 بجے سے دوپہر 3-00 بجے تک رکھا گیا ہے جس میں مشہور ڈاکٹر س شرکت کریں گے اور مفت دوائیاں دی جائیں گی۔حضرت سید شاہ اسمٰعیل شاہ قادری سجادہ نشین نیلور شریف نے باگل کوٹ کے عوام سے استفادہ کی گزارش کی ہے۔
عربک کورس میں داخلے
میسورو۔17جنوری(راست)میر سرفرازالرحمن، سکریٹری مدرسہ معینیہ وقف سنٹر، میسور کی اطلاع کے مطابق جدید عربی سیکھنے کے خواہش مند حضرات کے لئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے ایک سالہ عربک سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا گیا ہے۔اس کورس کے ذریعہ روز مرہ کی عربی زبان سیکھی جا سکتی ہے۔بول چال کے علاوہ تحریری صلاحیت بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔سال کے اختتام پر ایک پرچہ پر مشتمل امتحان ہوگا۔فائنل امتحان میں کامیابی پر قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کی جانب سے سند دی جائے گی۔داخلے کے لئے اردو لکھنے کی صلاحیت ہونی چاہئے،عمر کی کوئی قید نہیں۔نیز حضرات علماء اور مدارس میں شعبۂ عا لمیت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے دوسالہ ڈپلومہ ان فنکشنل عربی کورس بھی شروع کیا گیا ہے۔خواہش مند حضرات ذیل کے پتہ پر فوراً رابطہ قائم کریں۔(میر سرفرازالرحمن: 9880436846)


Recent Post

Popular Links