اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech January 17th 2023 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست) بروز منگل 17جنوری بعد نماز مغرب مسجد ام الخیر نانسواڑی بنگلور میں کئی مہینوں سے تفسیر قرآن کریم کا بابرکت سلسلہ جاری ہے۔ جس میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں،شیواجی نگرتفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
چکبالاپور میں مولانا محمد طلحہ کا خطاب
چکبالاپور(نامہ نگار)چکبالاپور کی سرزمین پر پہلی مرتبہ مفسر قرآن حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب قاسمی و نقشبندی کی آمد ہوگی۔بروز منگل مورخہ 17 جنوری بعد نماز ظہر مسجد نورانی (احاطہ حضرت مسکین شاہ سیلانی درگاہ یم جی روڈ) میں نورانی و اصلاحی مجلس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں مولانا اصلاحی و تربیتی خطاب فرمائیں گے۔نورانی مسجد کمیٹی و دعوۃالخیر کمیٹی کے ذمہ داروں نے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں اس مجلس میں شرکت فرما کر قلب باطن کا تزکیہ فرمائیں۔
اردو لائبریری کا قیام
بنگلورو(راست) انجمن ترقی اردو کرناٹک کے صدر محمد عبید اللہ شریف نے اردو زبان وادب کے تحفظ کے پیش نظر اور عوام میں مطالعہ کو فروغ دینے کی خاطر ایک اردو لائبریری کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے جس میں مختلف موضوعات پر کتابیں دستیاب رہیں گی۔ اس ضمن میں درخواست ہے کہ وہ احباب جو اپنی کتابوں کے ذخیرے کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں وہ اس لائبریری میں جمع کرا دیں۔ انشا اللہ یہ کام بڑی منصوبہ بندی، نہایت نظم وضبط اور اہتمام سے انجام دیا جائیگا۔ اس طرح آپ کی کتابیں بھی محفوظ ہو جائیں گی اور ان لوگوں کے کام بھی آجائیں گی جو مطالعہ کاذوق رکھتے ہیں۔ علم وادب کو عام کرنا ثواب جاریہ ہے۔ تفصیلات کیلئے انجمن کے جنرل سکریٹری مبین منور سے رابطہ کریں۔ فون نمبر: 9448031136 آپ کی دی ہوئی کتا بیں لائبریری میں آپ کے نام سے منسوب رہیں گی۔کتا بیں پہنچانے کا پتہ: الا مین کمبل پوش اسکول کرنل ہل روڈ نز د درگاہ حضرت قادر حسین بابا، شیواجی نگر بنگلور


Recent Post

Popular Links