شہر میں سڑکوں پر ڈامبر ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری وارڈ سطح اور اہم سڑکوں کیلئے بی بی ایم پی 3,142کروڑ روپئے خرچ کر رہا ہے

بنگلورو۔15جنوری(سالار نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) اپنے حدود میں آنے والے1,705کلومیٹر وارڈ سطح اور 477 کلومیٹر اہم سڑکوں پر ڈامبر ڈالنے کا کام شروع کیا ہے،اس کیلئے3,142کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔بی بی ایم پی حددو کے تمام 28اسمبلی حلقوں میں سڑکوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں، بارش کے موسم سے قبل تمام تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کا بی بی ایم پی نے نشانہ مقرر کیا ہے۔سڑکوں کے ترقیاتی کاموں کو وزیر اعلیٰ کے نگروتھان اسکیم کے تحت فنڈ جاری کیا گیا ہے۔بی بی ایم پی افسران کے مطابق سڑکوں کی خامیوں کی دیکھ بھال کی میعاد ایک سال سے بڑھا کر تین سال کرنے کے مکینوں کے گروپ اور بنگلور نو نرمان پارٹی (بی این پی) نے مانگ کی ہے۔بی بی ایم پی کی حدود میں آنے والے28اسمبلی حلقوں کے وارڈس کی سڑکوں کیلئے2,501کروڑکا خرچ آئے گا۔ بی بی ایم پی نے سڑکوں پر ڈمبر ڈالنے کے کام میں تیزی لائی ہے۔