شیواجی نگر،چک پیٹ اور مہا دیوپورہ اسمبلی حلقوں کی قطعی ووٹر فہرست جاری رائے د ہند گان کی تعداد9.80لاکھ،16جنوری سے پو لنگ بوتھس کی جانچ۔تشار گری ناتھ

RushdaInfotech January 16th 2023 urdu-news-paper
شیواجی نگر،چک پیٹ اور مہا دیوپورہ اسمبلی حلقوں کی قطعی ووٹر فہرست جاری رائے د ہند گان کی تعداد9.80لاکھ،16جنوری سے پو لنگ بوتھس کی جانچ۔تشار گری ناتھ

بنگلورو۔15جنوری(سالار نیوز)رواں سال کی خصوصی ووٹر لسٹ نظر ثانی مہم مکمل ہو چکی ہے،جس کے بعد بنگلور شہری ضلع حدود کے25اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹ کا مسوّدہ 5جنوری کو جاری کیاگیا تھا۔جبکہ شیواجی نگر،چک پیٹ اور مہا دیو پورہ اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹ کی خصوصی جانچ مرکزی انتخابی کمیشن سے نامزد افسران کی جانب سے کی گئی اور مذکور ہ تینوں اسمبلی حلقوں کی قطعی ووٹر فہرست آج جاری کر دی گئی،جس کے تحت شیواجی نگر،چک پیٹ اور مہا دیو پورہ اسمبلی حلقوں میں رائے دہند گان کی تعداد9لاکھ80 ہزار542 ہے،جس میں 5لاکھ15ہزار983مرد،4لاکھ64ہزار415خواتین اور144تیسری جنس کے ووٹر س شامل ہیں۔اس سلسلہ میں بی بی ایم پی صدر دفتر میں منعقد اخباری کانفرنس کے دوران بنگلور شہری ضلع کے انتخابی افسر اوربی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے بتا یا کہ قطعی ووٹر لسٹ کی تفصیلات مذکورہ تینوں اسمبلی حلقوں کے ووٹر رجسٹرار افسردفتر، اسسٹنٹ ووٹر رجسٹرار دفتر اور وارڈ دفاتر میں شائع کی جائیں گی۔انہوں نے بتا یا کہ قطعی ووٹر لسٹ کو سی ای او ویب سائٹ:
http://www.ceokarnataka.kar.nic.inاوربی بی ایم پی ویب سائٹwww.bbmp.gov.inپر اَپ لوڈ کی گئی ہے،جس کے ذریعہ ووٹرس اپنے ناموں کا پتا لگا سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ غلطیوں کا پتا لگنے پر انتخابی افسر کے دفتر،ووٹر رجسٹر افسر،وارڈسطح کے دفتر اور بوتھ سطح کے افسران کے دفتر میں مو جود فارم نمبر6،7اور8 کو داخل کر کے غلطیوں کو درست کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتا یاکہ ووٹر فہرست کو وی ایچ اے موبائل ایپ اور نیشنل ووٹرس سرویس پورٹل(این وی ایس پی) ویب سائٹ (www.nvsp.in)، ووٹر ہیلپ لائن 1950، ووٹر پورٹل(www.voterportal.eci.gov.in)کے ذریعہ تفصیلات حاصل کرکے عرضیاں داخل کی جا سکتی ہیں۔تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ قطعی ووٹر فہرست کے تحت شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں ووٹرس کی تعداد جملہ ایک لاکھ 94ہزار937ہے،جس میں 98ہزار272مرد،96ہزار658خواتین اور7تیسری جنس کے ووٹرس شامل ہیں،اسی طرح چک پیٹ اسمبلی حلقہ میں جملہ ووٹرس کی تعداد2لاکھ13ہزار 066ہے،جس میں ایک لاکھ8ہزار852مرد،ایک لاکھ4ہزار197خواتین اور17تیسری جنس کے ووٹر س شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہا دیو پورہ اسمبلی حلقہ میں جملہ ووٹرس کی تعداد5لاکھ72ہزار539ہے جس میں 3لاکھ8ہزار859مرد اور2لاکھ63ہزار 560 اور120تیسر ی جنس کے ووٹرس شامل ہیں۔بنگلور شہری ضلع کے انتخابی افسر تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ بی بی ایم پی حدود کے تمام28اسمبلی حلقوں کے پو لنگ بوتھسں کا 16جنوری سے اسسٹنٹ ووٹرس رجسٹرار افسر ان جانچ شروع کریں گے۔اس مو قع پر بی بی ایم پی شعبہ انتخابات کے اسپیشل کمشنر اجول کمار،اڈیشنل انتخابی افسر دیا نند، بی بی ایم پی شعبہ انتخابات کے اسسٹنٹ کمشنر امیش سمیت دیگر افسران حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links