اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech January 16th 2023 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو-(راست) مورخہ 16 جنوری بروز پیر بعد نماز مغرب مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمدادریس القاسمی صاحب،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور، تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے -خواتین کیلئے پردے کا انتظام ہے۔(ادارہ قرآن سنٹربنگلور)
علماء،ائمہ اورمؤذنین کیلئے مفت ٹیلرنگ کورس
وانمباڑی -(راست) و لی اللہ رشادی فاؤنڈیشن،وانمباڑی کے زیر اہتمام علماء، ائمہ، مؤذنین کیلئے مفت ٹیلرنگ سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے -فاؤنڈیشن کے بانی مولانا محمد طلحہ معدنی رشادی نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ کے کورس میں داخلہ کیلئے کوئی فیس نہیں ہے -روزانہ ایک گھنٹہ تربیت دی جائے گی، کورس کے اختتام پر سند دی جائے گی، قیام وطعام کا انتظام نہیں ہے - وانمباڑی کے علاوہ پیریا کلیم،سولور،آمبور، عمرآباد،پرنام بٹ، جولارپیٹ، جنا منور، ترپاتور ودیگر علاقوں کے ائمہ، حفاظ،علماء اورمؤذنین اس زرین موقع کا فائدہ اٹھائیں -فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2023 ہے -فارم اورمزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں: 9894120356
وانمباڑی میں جلسہ اصلاح معاشرہ
وانمباڑی -(راست) جمعیۃ العلماء واراکین مسجد شاکرآباد،وانمباڑی کی جانب سے مورخہ 18 جنوری بروز چہارشنبہ بمقام ملیالم ابراہیم صاحب گل شاکر آباد بعد نماز مغرب جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے -جلسہ کی سرپرستی آئی ایف محمد شکیل متولی مسجد شاکرآباد کریں گے -صدارت مولانا حکیم محمد غازی صاحب قاسمی، امام مسجد شاکرآباد کی ہوگی- مہمان خصوصی مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی، مہتمم مدرسہ مرقاۃ العلوم بنگارپیٹ ہوں گے -مستورات کیلئے مسجد کے باہر اسکول میں نظم کیا گیا ہے -(جمعیۃ العلماء واراکین مسجد شاکرآباد)
آج کولار میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام
کولار (ظہیرعالم) حضرت قطب غوریؒ کے جشن صندل وعرس کے موقع پر بروز پیر 16 جنوری کو غریب ومستحق لڑکے ولڑکیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد کی گئی ہیں -حضرت قطب غوری ایجوکیشنل چاری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ کے احاطہ میں 18 اجتماعی شادیوں کا انعقاد ہوگا، نکاح خوانی میں ریاستی وضلع سطح کے رہنما حاضر رہیں گے -
مسجد کی جگہ خریدنے امداد کی اپیل
بنگلورو(راست) ہدایت نگر کے جی ہلی بنگلور میں دینی وتربیتی ادارہ مدرسہ عائشہ صدیقہ قائم ہے آس پاس میں کوئی مسجد موجود نہیں -اسی ضرورت کے پیش نظر مدرسے کے سامنے چھ سو اسکوائرفیٹ (600 Square feet) جگہ خریدی گئی ہے -جگہ کی قیمت چالیس لاکھ اسی ہزار روپئے (40,80,000/-) ہے -ایک ماہ میں زمین رجسٹرکرنا ہے کیونکہ زمین کا مالک غیرمسلم ہے اوروہ بیمار ہے اسے علاج کیلئے رقم کی ضرورت ہے - بڑی کوششوں کے بعد دس لاکھ روپیوں (10,00,000/-) کا انتظام ہوچکا ہے -بقیہ تیس لاکھ اسی ہزار روپئے (30,80,000/-) کی اشد ضرورت ہے -امت مسلمہ کے مخلص ومخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں اپنی وسعت کے بقدر حصہ لے کر سعادت دارین حاصل کریں -ایک اسکوائرفیٹ کی قیمت 6800/- روپئے ہے - ایک مصلی کی قیمت: 47600/- روپئے ہے -(سکریٹری)
بینک کی تفصیل
Account Detail:
MADRASA E AYESHA SIDDIQUA WELFARE TRUST
A/c 42930100007642 Bank of Baroda
IFSC Code: BARB0KALBAN (Fifth Character is zero)
Branch Name: Kalyan Nagar
حفاظ اوراسکول ڈراپ آؤٹس بچوں کو ایس ایس ایل سی کی تعلیم کا انتظام
کولیگال(راست) شہر بنگلور سے135کلومیٹر دور کو لیگال میں حفاظ کرام اور اسکول ڈراپ آؤٹس بچوں کیلئے ڈیڑھ سالہ تعلیمی کورس کا انتظام کیا گیا ہے اس مدت میں بچے عربی زبان سیکھنے اور قرآن مجیدکے چند پارے حفظ کرنے کے ساتھ انگلش میڈیم میں پرائیویٹ طور پر SSLC دسویں کا امتحان لکھ کر پاس کریں گے پھر جو بچے میڈیکل کرناجاہتے انہیں بیدر بھیج کر PUC گیارھویں اور بارھویں کی تعلیم کا موقعہ دلایا جائے گاپی یوسیPUC کے بعد جو بچے مدینہ جاکر پڑھنا چاہیں گے ان کے داخلہ کیلئے مکمل رہنمائی کی جائے گی-خواہشمند احباب رابطہ کریں صرف دس بچوں کی گنجائش ہے -(خلیل الرحمن عمری مدنی بنگلور9448205245)


Recent Post

Popular Links