بے حد کمیاب دُم دار تارے کا نظارہ۔50سال میں صرف ایک بار نظر آتا ہے

RushdaInfotech January 15th 2023 urdu-news-paper
بے حد کمیاب دُم دار تارے کا نظارہ۔50سال میں صرف ایک بار نظر آتا ہے

ڈاکٹر زاہد احمد، بنگلور،9886220447
شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کا مشہور مصرع ہے:’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔‘ بلاشبہ یہ ایک حقیقت ہے، ایسی حقیقت جس ے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے:”بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور دن اور رات کے آنے جانے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔“(قرآن پاک 3:190...)۔اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی کائنات میں بہت سے راز پوشیدہ ہیں اور اللہ تعالی بار بار فرماتا ہے،”غور کرو اور وسعتوں پر نظر کرو اور دیکھو کہ کیا تخلیق میں تمہیں کوئی خامی نظر آتی ہے؟“ستاروں، سیاروں اور کہکشائیں جو مکمل طور پر توازن رکھتی ہیں،آنکھیں انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ اگر کوئی عیب تلاش کرنے کی کوشش بھی کی جائے تو آنکھیں تھک جاتی ہیں، لیکن اللہ کے خزانوں میں عیب کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی ہے۔ کائنات کا مطالعہ کرنے سے اللہ تعالی کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے جیسے کہ ہر چیز بنائی گئی ہے۔ بالکل ایک چھوٹے سے الیکٹران سے لے کر بڑی سے بڑی کہکشاں تک کامل ہم آہنگی کا نظارہ پیش کرتی ہیں اور ان پر حکومت کرنے والی آواز کی تابعدار ہیں۔ جنوری 2023ء میں ایسا ہی ایک خاص موقع ہے کیونکہ ایک آسمانی مہمان نظام شمسی کے قریب آرہا ہے۔ یہ کامیٹ یا دُم دار ستارا C/2022 E3 (ZTF)ہے جو ایک شاندار سبز دم والا دھومکیت ہے جو پہلے ہی دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ جب یہ کامیٹ تقریبا 50,000 سال پہلے آخری بار دیکھا گیا تھا۔اب 12 جنوری 2023 ء کو سورج کے قریب آیا تھا اور جیسے جیسے یہ سورج سے دور ہوتا جائے گا، غائب ہونے سے پہلے فروری کے شروع میں زمین کے سب سے قریب ہو گا۔یہ بے حد کمیاب نظارہ ہے۔ اسے آئندہ 50 ہزارسال بعدہی پھردیکھا جا سکتا ہے۔ میں خوش قسمت تھا کہ 14 جنوری کی صبح بنگلور میں اپنی رہائش گاہ سے اپنے ہی ٹیلی سکوپ سے اس تصویر کو کھینچ سکا۔ ایسے لوگوں کے لئے یہ مواقع کا ایک سمندر ہے جو شوقیہ طور پر فلکیات سیکھنا چاہتے ہیں۔ سیکھنے کے لئے ہمیشہ ایک جذبہ اور گہری دلچسپی ہونی چاہیے۔ بہت زیادہ صبر اور تھوڑی سی تربیت کے ساتھ صحیح آلات کائنات کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ”اے ہمارے رب،تو نے یہ سب بیکار نہیں بنایا۔ تو پاک ہے، تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔“(القرآن 3:191)


Recent Post

Popular Links