اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست) بروزاتوار بعد نماز ظہر”مسجد کوثر“،کوثر نگر، بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر، تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے اورخصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔
(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد مکرم، گروپن پالیہ،بی ٹی ایم لے آؤٹ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلورو(راقست)ہر ہفتہ بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم، گروپن پالیہ، بی ٹی ایم لے آؤٹ، بنگلور میں مولانا شاکر اللہ رشادی، خطیب وامام،مسجد مکرم وعیدگاہ بلال، قرآن مجید تفسیر بیان کریں گے۔تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔
(مجلس منتظمہ، مسجد ہٰذا)
مسجدمودی ضیا میں جلسۂ تحفظ ختم نبوت
بنگلور:14جنوری (راست)بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مودی ضیا،عیدگاہ محلہ مودی روڈ بنگلور میں جلسہ تحفظ ختم نبوت کا انعقاد کیا جارہاہے۔ جس میں مفتی محمد اسلم مصباحی چیف قاضی ادارہ شرعیہ کرناٹک، بنگلورکا خصوصی خطاب ہوگا۔ بعد نماز مغرب،محفل ختم قادریہ شریف اور بلبل باغ مدینہ، مغیث رضا قادری نعتوں کا گلدستہ پیش کریں گے۔ جملہ اساتذہ کرام جامعہ حضرت بلال،بنگلور مہمانان خصوصی ہوں گے۔تمام سے شرکت کی اپیل ہے۔
(محمد فیاض عالم قادری:9972764558)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درودپاک وخطاب عام
بنگلورو(راست)خانقاہ وارثیہ میں صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی سرپرستی میں بروز اتوار بعد نماز مغرب ذکردرود پاک کی محفل کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔عظمت فاطمہ بنت رسولؐ،پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی کی تقریر ہو گی۔ نذر شریف دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کااہتمام رہے گا۔ارباب طریق سے شرکت کی گزارش ہے۔
انصار گروپ کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ
بنگلور(راست)انصار گروپ کی جانب سے15جنوری بروز اتوار صبح 10بجے سے شام 5بجے تک ففتھ مین بھارت ماتا لے آؤٹ کے جی ہلی بنگلور میں ہیلتھ کیمپ رکھا گیاہے جس میں بی پی. شوگر اور جنرل چیک اپ کے ساتھ مفت دوائیاں بھی دی جائیں گی، عورتوں کیلئے ماہر تجربہ کار گا ئنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تمام احباب سے گزارش ہے کہ وہ اس کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(نوجوانانِ انصار گروپ)
سخا بیت المال بنگلور کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو(راست) بروز اتوار15جنوری صبح 10بجے تا ظہرسٹی زن اکیڈمی ہیگڑے نگر میں سخا بیت المال کی جانب سے ظفر اللہ کی نگرانی میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
(عبد الحفیظ رشادی:9341884200)