این آئی یو ایم ہاسپٹل کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد

RushdaInfotech January 14th 2023 urdu-news-paper
 این آئی یو ایم ہاسپٹل کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد

بنگلورو۔13/جنوری (راست)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ہاسپٹل ماگڑی روڈ بنگلور نے یونانی ڈے کے تحت رائل پبلک اسکول ایچ بی آر لے آؤٹ، بنگلورمیں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں ایچ بی آر لے آؤٹ کے قرب وجوار کے عوام وخواص کے علاوہ اسکول کے طلباء اور اساتذہ کا بھی جنرل چیک اپ کیا گیا اور ساتھ ساتھ تشخیص کو یقینی بنانے کیلئے ہیمو گلوبن اور بلڈ شوگر کا بھی مفت چیک اپ کیا گیا۔ اور لوگوں کے درمیان سات دنوں کیلئے یونانی دوائیں مفت تقسیم کی گئیں جس سے عوام وخواص کے علاوہ اسکول کے طلباء و اساتذہ نے استفادہ حاصل کیا۔ اس کیمپ کے اہتمام سے یہ اشارہ ہوا کہ بہت سارے لوگوں کوپہلی بار یہ علم ہوا کہ وہ شوگر کے مریض ہیں۔ ایسے مریضوں کو دواؤں کے علاوہ ڈائٹ چارٹ بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ مرض کے اعتبار سے اپنی غذا پر بھی توجہ دیں اور جن ماہر و قابل ڈاکٹروں کی ٹیم نے نمایاں خدمات انجام دیں ان میں ڈاکٹر محمد اعظم،ڈاکٹر محمد اسجد خان اور ڈاکٹر کوثر فاطمہ فردوس قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ پی جی ڈاکٹر س میں نادیہ خانم، شیما، ندیم شاہ، سدھاکر،محمد شکیل اور ایمن شکیل انصاری نے اپنی بھر پور ذمہ داری نبھائی۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں یونس احمد شریف، ڈاکٹر سراج اور سہیل کے علاوہ اسکول کے اراکین کا تعاون رہا۔


Recent Post

Popular Links