جھارکھنڈ سے مزدوری کے لئے لائے 12لڑکیوں کو آر پی ایف پو لیس نے بچالیا

RushdaInfotech January 14th 2023 urdu-news-paper
جھارکھنڈ سے مزدوری کے لئے لائے 12لڑکیوں کو آر پی ایف پو لیس نے بچالیا

بنگلورو۔13جنوری(سالار نیوز)شہر کے سنگولی رائنا سٹی ریلوے اسٹیشن میں ریلوے پروڈکشن فورس(آر پی ایف) بنگلور ڈویژن کے جوانوں نے جھارکھنڈ سے کمسن لڑکیوں کو مزدوری کے لئے زبردستی شہر لائے جانے کا پتہ لگا کر 11لڑکیوں کو بچا لیا ہے۔ شمالی ہندوستا ن سے شہر پہنچی ریل گاڑی میں دو عمررسیدہ افراد نے 14اور15سال کی11اور 17سال کی ایک لڑکی کو اپنے ساتھ لایا تھا۔ اس دوران ڈیوٹی پر مو جود آر پی ایف کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر وی بھاگیہ لکشمی اور خاتون کانسٹیبل کے ایل نویا نے شبہ ظاہر کر تے ہو ئے لڑکیوں سے پوچھ تاچھ کے دوران ایک دوسرے کی جان پہچان نہ رہنے اور انہیں مزدوری کے لئے لائے جانے کا پتہ چلا،جس کے بعد آر پی ایف پولیس نے لڑکیوں کو لانے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔اس دوران بنگلور ریلوے ڈویژن کے ریلوے منیجر کسما ہری پرساد نے بتا یا کہ تمام لڑکیوں کوامداد ی اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


Recent Post

Popular Links