الامین کیمپس میں تخلیقی سوچ اورپیشہ وارانہ ہنر مندی سے متعلق کارگاہ کا اہتمام

RushdaInfotech January 14th 2023 urdu-news-paper
الامین کیمپس میں تخلیقی سوچ اورپیشہ وارانہ ہنر مندی سے متعلق کارگاہ کا اہتمام

بنگلورو۔13جنوری(سالار نیوز)الامین کالج آف فارمیسی، الامین آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج اور الامین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز نے ایجوٹیک کے ایک اسٹارٹ اپ اسکل ایٹ کے ساتھ جو کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کی پہل کا حصہ ہے،اس کے اشتراک سے ایک ورک شاپ کا اہتمام کیا۔جس میں کنور وجئے پرمار اور رییتو سریواتسوا، بانی اسکل ایٹ اور وزارت تعلیم کے تخلیقی سفیر نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام کی صدارت الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین عمر اسماعیل خان نے کی۔ ورکشاپ کا آغاز چوتھے سمسٹر کے طالب علم عذیرکی قرأت سے ہوا۔پودے کو پانی دے کر اس کارگاہ کا رسمی افتتاح عمل میں آیا۔الامین کالج آف فارمیسی کے پرنسپل ڈاکٹر محمد صلاح الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ الامین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز کی پرنسپل ڈاکٹر بی اے انورادھا نے مستقبل کے لئے نئے منصوبوں کو اپنانے کے بارے میں تفصیلی بات رکھی۔ڈاکٹر پی سرتاج خان پرنسپل الامین آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج نے قائدانہ صلاحیتوں اور ہنرمند ی کے ساتھ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر سلمیٰ خانم، صدر شعبہ فارماکالوجی نے آئی آئی سی اور اب تک اس کی سرگرمیوں کے بارے میں خاکہ پیش کیا۔ڈاکٹر مبین غنی وائس پرنسپل، الامین کالج آف فارمیسی نے اظہار تشکر کیا۔ اس پروگرام میں الامین کے ای سی ممبر ثاقب اللہ شریف، ڈاکٹر اعجاز احمد،پروفیسر غوثیہ کالج آف انجینئرنگ رام نگرم شریک رہے۔ اس کارگاہ کو دو الگ الگ حصوں میں کیا گیا او ر ان دونوں حصوں میں شرکاء کو تخلیقی سوچ اور پیشہ وارانہ ہنرمندی کے بارے میں ماہرین نے معلومات فراہم کیں۔ ورکشا پ کے نتیجے میں اسٹارٹ اپ یا تجارت کی شروعات کے مرحلہ میں تخلیقی سوچ،ڈیزائن او ر دیگر اُمور کے بارے میں کافی معلومات مل سکیں۔


Recent Post

Popular Links