نئی جائیدادوں کی نشاندہی کر کے جائیداد ٹیکس وصول کیا جائے شعبہئ محصولات کے افسران کو بی بی ایم پی چیف کمشنر کی ہدایت

RushdaInfotech January 14th 2023 urdu-news-paper
نئی جائیدادوں کی نشاندہی کر کے جائیداد ٹیکس وصول کیا جائے  شعبہئ محصولات کے افسران کو بی بی ایم پی چیف کمشنر کی ہدایت

بنگلورو۔13جنوری(سالار نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے بی بی ایم پی شعبہئ محصولات کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ بی بی ایم پی حدود میں نئی جائیدادوں کا پتا لگا کر ٹیکس طے کرکے وصولی کے اقدامات کریں۔بی بی ایم پی صدر دفتر میں جائیداد ٹیکس وصولی کے تعلق سے منعقد ورچوئل اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے تشار گری ناتھ نے یہ ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بی بی ایم پی حدود کے تمام آٹھوں زونس میں بھی پہلے 10جائیداد مالکان جو ٹیکس ادا نہیں کئے ہیں (ڈیفالٹرس) سے جائیداد ٹیکس وصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ زون کے حدود میں جائیداد ٹیکس وصول کرنے شعبہئ محصولات کے افسران کو چاہئے کہ وہ جائیداد ٹیکس وصولی کے لئے جو نشانہ مقرر کیا گیا ہے، اس کو عبور کرنے میں اپنی دلچسپی دکھا ئیں،اس سلسلہ میں متعلقہ زونل کمشنر روزانہ جائزہ اجلاس طلب کریں۔انہوں نے کہا کہ جائیداد ٹیکس وصولی کے سلسلہ میں عدالت میں زیر التوا مقدمات کے تعلق سے لیگل سیل شعبہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں اور معا ملات حل کرتے ہو ئے متعلقہ جائیداد مالکان سے باقی ٹیکس وصول کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بیسکام اور بی بی ایم پی کے جائیداد سافٹ ویر میں نظر آنے والے فرق کے جائیدادوں کو نوٹس جاری کرکے ٹیکس مع جرمانہ سود وصول کریں۔تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ رواں مالیاتی سال4,189.78 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصولی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور ابتک2,766.35کروڑ روپئے(66فیصد) ٹیکس وصولی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بی بی ایم پی شعبہئ محصولات کے افسران کو ہدایت دی کہ بقیہ1,423.23 کرور روپئے جائیداد ٹیکں وصول کرنے کے لئے درکار اقدامات کریں۔ورچوئل اجلاس میں شعبہئ محصولات کے اسپیشل کمشنر ڈاکٹر آر ایل دیپک، زونل کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار،ریڈی شنکر بابو،راویندر،ڈاکٹر تر لوک چندرا وردیگر افسران حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links