اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech January 14th 2023 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست) بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیرقرآن کریم بیان کریں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مدرسہ مریم بنت عمران کی انجمن کاسالانہ اجلاس
بنگلور(راست)دارالصدف ٹرسٹ پلناگارڈن بنگلورکے تحت چلنے والے مدرسہ مریم بنت عمران کی طالبات کی انجمن کاسالانہ اجلاس 15جنوری 2023بروزاتوارصبح 9:30 تا 12:30بجے منعقدہے۔ یہ اطلاع مدرسہ مریم بنت عمران کے ناظم شیخ ابوعبادعمران محمدی مدنی نے دی۔شیخ نے انجمن کے حوالے سے بتایاکہ مدرسہ میں طالبات تقریری اور تحریری صلاحیتوں میں نکھارلانے کے مقصدسے ادارہ میں ہرہفتہ انجمن کااہتمام ہوتاہے۔اس انجمن کاسالانہ اجلاس اتوارکے روزہونے جارہاہے،جس کی صدارت شیخ حافظ طارق سوداگرمدنی،پروفیسر کلےۃ الحدیث بنگلورکریں گے۔بطورمہمان خصوصی ڈاکٹرامان اللہ مدنی شرکت کریں گے۔انجمن میں بطورحکم صاحبان شیخ عبدالماجدمحمدی، شیخ اشفاق احمد محمدی مدنی اورشیخ فیصل متین محمدی شریک ہوں گے۔انجمن طالبات کی عربی،اردو،کنڑا،انگلش تقاریراورحمد،نعت اورترانہ مشتمل ہوگی۔اسی دوران ممتازطالبات میں انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔ (ناظم مدرسہ مریم بنت عمران،شیخ حافظ ابوعبادعمران مدنی)
مستورات کیلئے اصلاحی بیان
بنگلورو(راست) مدنی منزل گروپن پالیہ بنگلور بالمقابل الرحمن مسجد ٹمبر لائین میں بروزہفتہ 14جنوری 3:30 تا4:30 بجے مستورات کا دینی اجتماع ہے مولاناسید انظر شاہ قاسمی صاحب کا بیان ہوگا خواتین سے شرکت کی درخواست ہے۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)


Recent Post

Popular Links