مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی پالی ٹیکنک بنگلور میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کا انعقاد

RushdaInfotech January 13th 2023 urdu-news-paper
مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی   پالی ٹیکنک بنگلور میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کا انعقاد

بنگلورو۔12جنوری (راست) بروز جمعرات 12جنوری مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیرِ انتظام پالی ٹیکنک بنگلور میں یونیورسٹی کی ہدایات کے مطابق اسٹوڈنٹس یونین الیکشن2022-23 کا انعقاد عمل میں آیا۔اس الیکشن کے چیف ریٹرننگ آفیسر ریاض الرحمٰن، پرنسپل پالی ٹیکنک جبکہ پولنگ آفیسر، محبوب الحق، اسسٹنٹ پروفیسر، الکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور کاؤنٹنگ آفیسر ظاہر عباس خان، اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ رہے۔طلبہ یونین الیکشن کے انعقاد کے مقاصد میں طلبہ سے متعلق مختلف مسائل اور امور کی یونیورسٹی کے حکام تک نمائندگی کرنااور طلبہ میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانا وغیرہ شامل ہیں۔انتخابات کے لئے کالج کے تین طلبہ محمد شہباز،سال دوم، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، عامر حسن، سال دوم، سیول انجینئرنگ اور فرحان احمد، سال سوم سول انجینئرنگ نے امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزد داخل کیا تھا۔اس کی آخری تاریخ 5جنوری 2023شام 5بجے رکھی گئی تھی۔یونیورسٹی سے دی گئی ہدایات کے مطابق امیدواروں کو 10جنوری 2023تک کینویسنگ کی اجازت تھی۔امیدوار طلبہ نے طلبہ سے متعلق مختلف امور ومسائل پرقواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے کینویسنگ کا کام انجام دیا۔12جنوری صبح آٹھ بجے سے پولنگ شروع ہوئی۔ اس دوران طلبہ میں کافی جوش و خروش دیکھاگیا۔ 12بجے تک 89%پولنگ کے ساتھ رائے دہی کا کام مکمل ہوا۔ اسی دن دوپہر2بجے سے ووٹ شمار کرنے کا کام شروع ہوا اور4بجے نتائج کا اعلان کیا گیا۔عامر حسن، طالب علم، سال سوم، سول انجینئرنگ نے56% ووٹ حاصل کرتے ہوئے پالی ٹیکنک بنگلور سے ایکزیکیو ٹیوکمیٹی ممبر کی حیثیت سے اسٹوڈنٹ لیڈر منتخب ہوئے۔اس موقع پر ریاض الرحمٰن، پرنسپل نے عامر حسن کو مبارک باد پیش کی اوریونیورسٹی کے قواعد وضوابط کا خیال رکھتے ہوئے طلبہ اور یونیورسٹی کے حق میں اپنے کاموں کو انجام دینے کی تلقین کی۔


Recent Post

Popular Links