بنکروں کیلئے25تعلقہ جات میں ٹکسٹائل پارک قائم کرنے ہدایت امیزان،فلپ کارڈ ودیگر تجارتی اداروں کے ساتھ معاہدہ۔بسوا راج بومئی

RushdaInfotech January 13th 2023 urdu-news-paper
بنکروں کیلئے25تعلقہ جات میں ٹکسٹائل پارک قائم کرنے ہدایت امیزان،فلپ کارڈ ودیگر تجارتی اداروں کے ساتھ معاہدہ۔بسوا راج بومئی

بنگلورو۔12جنوری(سالار نیوز)وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے افسران کو ہدایت دی کہ آنے والے دنوں میں کثیر تعداد میں بنکر بسنے والے25تعلقہ جات میں منی ٹکسٹائل پارک قائم کریں۔ یہاں پاور لوم بنکروں اور ملازمین کو ڈی بی ٹی کے ذریعہ نیکار سمان اسکیم کے تحت امدادی رقم منتقل کر تے ہو ئے بومئی نے یہ ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پروسسنگ کے ذریعہ کپڑوں کی تیاری،ریڈی میڈ ملبوسات اور تمام سہولتوں سے لیس منی ٹکسٹائل پارک قائم کر کے بنکروں کو سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ امیزان،فلپ کارڈو دیگر آن لائن تجارتی اداروں کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ وہ بنکروں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کو قریب سے جانتے ہیں،بنکروں کو چاہئے کہ اپنے مصنوعات کے معیار میں اضافہ کریں اور ڈجیٹل مارکیٹ میں توسیع کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت امیزان،فلپ کارڈ اور محکمہ ٹکسٹائل کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ بومئی نے بتایا کہ ابتک دستکاری بنکروں کو ہی امدادی اسکیموں کو جاری کیا گیا تھا لیکن پاور لوم بنکروں اور ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہو ئے حکومت نے سنکرانتی تہوار کے موقع پر عطیہ کے طور پر انہیں سہولت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں بالخصوص سو دیشی آندولن میں بنکروں کا رول بے حد اہم ہے، کیونکہ غیر ملکی ملبو سات کو ترک کرکے دیسی ملبوسات کا استعمال کرنے گاندھی جی کی آواز پر بنکروں نے دن رات محنت کر کے پورے ملک کے عوام کو کپڑے فراہم کئے،جس کے ذریعہ سو دیشی آندولن کو کامیاب کیا۔ انہوں نے بتا یاکہ آنجہانی وزیر اعلیٰ رام کرشنا ہیگڑے کی حکومت نے بنکروں کی مدد کی،اسکولی بچو ں کو یو نیفارم،غریبوں کو ساڑیاں،دھو تیاں تقسیم کرنے کے ذریعہ بنکروں کو سہولت فراہم کرنے اسکیمس جاری کیں۔انہوں نے بتا یاکہ بی ایس ایڈی یورپا کے دور میں بنکروں کے مسائل حل کئے گئے،کووِڈ کے دوران نیکار سمان اسکیم، بنکروں کے قرضوں کی معافی ودیگر اقدامات اٹھائے گئے۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کی حکومت نے بنکروں کی اقتصادی،سماجی ترقی کے لئے بنکروں کی اکثریت والے علاقوں میں ان کی تائید کی ہے اور بنکروں کے بچوں کو ودیا ندھی اسکیم کے تحت30فیصد امدادی رقم کو بڑھا کر50فیصد کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بنگلور سٹی، بنگلور دیہی،ٹمکور،بیلگاوی اور باگل کوٹ اضلاع کے بنکروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ریاستی وزیر برائے ٹکسٹائل شنکر پاٹل مینناکو پہ،لرناٹک ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر سدو ساودی،رکن اسمبلی مہا دیوپا شیو لنگیا دواڑے و دیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links