میٹرو ستون گرنے کا معاملہ: 3اداروں کی جانب سے جانچ لاپر وائی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی۔ انجم پرویز

RushdaInfotech January 13th 2023 urdu-news-paper
میٹرو ستون گرنے کا معاملہ: 3اداروں کی جانب سے جانچ  لاپر وائی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی۔ انجم پرویز

بنگلورو۔12جنوری(سالار نیوز)ناگوار سے قریب شہر کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو جوڑنے والے میٹرو لائن کے تعمیراتی کاموں کے دوران ایک ستون گرجانے کی وجہ سے ماں اور بیٹی ہلاک ہو چکی تھیں۔اس معاملہ کی جانچ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسس(آئی آئی ایس سی)،رائٹس اور بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ(بی ایم آر سی ایل) کی انٹر نل ٹیم کی جانب سے حادثہ کی وجہ تلاش کرنے کے لئے ٹکنیکی جانچ شروع کی گئی ہے۔بی ایم آر سی کی گزارش پر آئی آئی ایس سی کے افسران نے کل موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کی ہے، ستون گرنے کی وجہ ٹکنیکی خرابی تھی یا افسران کی لاپروائی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا،اس کی مکمل جانچ کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ رائٹس ادارہ کی جانب سے بھی جانچ کی جارہی ہے،بی ایم آر سی ایل بھی اپنے تین افسران پر مشتمل انٹر نل ٹیم تشکیل دے کر جانچ کروارہا ہے،مذکورہ ٹیم نے بھی کل حادثہ کے مقام پر پہنچ کر معائنہ کر تے ہو ئے سائٹ انجینئرس اور کنٹراکٹ کمپنی کے افراد سے تفصیلات حاصل کرتے ہو ئے اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔اس دوران کنٹراکٹ حاصل کرنے والی حیدرآباد کی ناگارجنا کنسٹرکیشن کمپنی(این سی سی) انتظامیہ شعبہ کو ایک اور نوٹس جاری کر تے ہو ئے تین دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس دوران بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر انجم پرویز نے بتا یا کہ جانچ کے لئے مقررآئی آئی ایس سی،رائٹس اور بی ایم آر سی ایل انٹر نل ٹیمیں اپنی جانچ شروع کر دی ہیں اور بہت جلد جانچ رپورٹ ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے بتا یا کہ حادثہ کے لئے ذمہ دار افراد کا پتہ لگنے کے بعد ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتا یا کہ اس معاملہ میں بی ایم آر سی ایل کے افسران کی لاپر وائی کا پتہ لگنے پر انہیں ملاز مت سے معطل کر دیا جائے گا،اگر کنٹراکٹ کمپنی سے غلطی کا پتہ لگا تو کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ انجم پرویز نے بتا یا کہ بی ایم آر سی ایل گزشتہ 10سال سے اپنے پراجکٹ کے تعمیراتی کام کر رہا ہے اورتعمیراتی کاموں کی معیاری کو اولین ترجیحی دی ہے، کنٹراکٹروں کی جانب سے لائے جانے والے تعمیراتی اشیاء کی مکمل جانچ کے بعد ہی اس کو استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سیمنٹ، مٹی،اسٹیل کی جانچ کی جاتی ہے،اس کے علاوہ تعمیراتی کاموں کے دوران مسلسل جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔ ستون کی تعمیر کے لئے کھڑا کئے گئے18سے20 فیٹ لوہے کی سلاخوں کو بحفاظت نکال دیا گیا ہے،اس کے علاوہ بی ایم آر سی ایل نے دو مرحلوں میں کنکریٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔کے آر پورم۔ سنٹرل سلک بورڈ کے درمیان فلائی اوور کی وجہ سے ستونوں کی لمبائی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت شہر ی ترقیات نے حادثہ کے متعلق تفصیلات رپورٹ پیش کرنے کے لئے بی ایم آر سی ایل کو ہدایت دی ہے۔


Recent Post

Popular Links