اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech January 13th 2023 urdu-news-paper
 اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست)6جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور، تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اور قرآن سمجھنے کی کوشش کریں۔
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کا درس ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے ہوتا ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔
(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب حضرت مولانا مفتی محمد زکریاصاحب قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
مسجد اویس قرنی میں مجلس ولادت فاطمہ زہرہ ؓ
بنگلورو(راست) 13جنوری بعد نمازجمعہ مسجد حضرت اویس قرنیؓ ونوبھا نگر نزد یاسین نگر ریلوے گیٹ کے جی ہلی بنگلور میں خاتون جنت بی بی فاطمہ الزہرہ ؓ کی ولادت با سعادت کے مبارک موقع پر مجلس منعقد کی گئی ہے۔سیرت فاطمہ الزہرہ پر خطاب ہوگا اور فاتحہ خوانی ہوگی، تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (یاسر عرفات)
خانقاہ وارثیہ میں 40واں جشن ولادت فاطمہ زہرہ ؓ
بنگلورو(راست)سکریٹری سید شبیر حسین وارثی نے اطلاع دی ہے کہ صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی سرپرستی میں بروز جمعہ 13جنوری بعد نماز عصرنشان فاطمہ زہرہ ؓ بنت رسولؐ بی بی بطول ؑ کا43واں جشن ولادت خانقاہ وارثیہ میں منعقد ہے۔ نشان بلند ہوگا،خواتین میں نقاب کی تقسیم ہوگی۔ جشن زہرہ پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی تقریر ہوگی۔بعداز منقبت فاطمہ ؓ کا پروگرام اور تمام کیلئے ضیافت عام رہے گی۔
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست)مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلور(راست)13جنوری بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلورامین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
مولانا مفتی سبیل احمد قاسمی کا بیان
بنگلورو(راست) مسجد عبدالسبحان بی ٹی ایم لے آؤٹ نزد وزڈم انٹرنیشنل اسکول بنگلور میں بروز جمعہ13جنوری کو مفتی سبیل احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند تملناڈو کا بیان ہوگا، تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔
سخا بیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو(راست)بروز ہفتہ 14جنوری صبح 10بجے تا ظہر مسجد محمدیہ کے جی ہلی میں امتیاز احمد کی زیر نگرانی سخا بیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
(عبد الحفیظ رشادی۔صدر)


Recent Post

Popular Links