امریکہ میں ہوائی خدمات پوری طرح ٹھپ ایئرپورٹس پر پھنس گئے ہزاروں مسافر، تکنیکی خرابی سے حالات دگرگوں

واشنگٹن-11جنوری (ایجنسی) امریکہ میں ہوائی خدمات بری طرح سے متاثر ہو گئی ہیں - میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کے سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پروازیں اثر انداز ہوئی ہیں - ہوائی سروس پوری طرح سے ٹھپ ہو گئی ہے اور سبھی پروازوں کو روک دیا گیا ہے- پروازوں کو روکے جانے سے سبھی ایئرپورٹس پر ہزاروں کی تعداد میں مسافر پھنس گئے ہیں اور حالات انتہائی دگرگوں معلوم پڑ رہے ہیں - یہ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے کہ سسٹم ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا-فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے)نے سسٹم میں خرابی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یونائٹیڈ نوٹس ٹو ایئر مشن (این او ٹی اے ایم)سسٹم فیل ہو چکا ہے- پائلٹوں کو پرواز سے متعلق حالات کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور طیارہ کے پرواز بھرنے سے پہلے اس کی ضرورت ہوتی ہے- ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف اے اے اپنے نوٹس ٹو ایئر مشن سسٹم کو بحال کرنے کیلئے کام کر رہا ہے- انھوں نے کہا کہ ہم جانچ کر رہے ہیں اور اب سسٹم کو پھر سے پاپولیٹ کیا جا رہا ہے- نیشنل ایئر اسپیس سسٹم میں آپریشنز اثرانداز ہیں -اس واقعہ کے تعلق سے مسافروں کو لگاتار اپڈیٹ دیا جا رہا ہے- حالانکہ پریشان مسافر سوشیل میڈیا پر لگاتار جواب طلب کر رہے ہیں - انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- موصولہ اطلاعات کے مطابق کم و بیش800پروازوں پر سسٹم کی اس خرابی کا اثر پڑا ہے-