گزشتہ 24 گھنٹے میں نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیس

RushdaInfotech January 11th 2023 urdu-news-paper
گزشتہ 24 گھنٹے میں نو ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیس

نئی دہلی:10جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سات ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.14 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 172 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44147174 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کے شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، کورونا وائرس انفیکشن سے ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 530722 ہو گئی ہے اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 52 ایکٹیو کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 2319 رہ گئی ہے اور ایکٹیو کیسوں کی شرح 0.1 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں، جنوبی ہندوستان کے کیرلا 23 فعام کیس کم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 1346 ہو گئی، جبکہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6756016 ہو گئی اور مرنے والوں کا اعدادوشمار 71567 پر برقرارہے۔کرناٹک میں 19 ایکٹیو کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 204 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4031805 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 40308 پر مستحکم ہے۔مہاراشٹر میں کورونا کے دو ایکٹیو کیس بڑھنے کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہو گئی ہے۔ اس دوران 32 / افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7988275 ہو گئی ہے۔
ریاست میں اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار 148418 ہوگیا ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چھ ایکٹو کیسز میں اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 39 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 764933 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 19289 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔


Recent Post

Popular Links