ٹیپو وقف ایسٹیٹ کو تحلیل کردینے وقف ٹریبونل کا حکم

RushdaInfotech January 11th 2023 urdu-news-paper
ٹیپو وقف ایسٹیٹ کو تحلیل کردینے وقف ٹریبونل کا حکم

بنگلورو۔10جنوری(سالار نیوز)حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے خاندان کی طرف سے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے میسور وقف ٹریبونل نے ان کے حق میں فیصلہ صادر کیا اور اس امید کو جگا یا ہے کہ حضرت ٹیپو سلطان وقف ایسٹیٹ پر ان کے خاندان والوں کو اختیارات مل سکتے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ ٹیپو سلطان وقف ایسٹیٹ کمیٹی جس کے صدر رکن اسمبلی تنویر سیٹھ ہیں، اس کو تحلیل کر کے اس کی جگہ اڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا جائے۔ انہی کی نگرانی میں کمیٹی کے تحت چلنے والا اسپتال بھی چلے گا۔3جنوری 2023کو وقف ٹریبونل کی طرف سے یہ احکامات صادر ہوئے، اس کیس میں عرضی گزاروں کی طرف سے پیروی معروف وکیل رحمت اللہ کوتوال نے کی۔ یہ اطلاع عرضی گزاروں شہزادی صاحبزادی رحیم النساء اور ان کے شوہر سید منصور نے دی ہے۔


Recent Post

Popular Links