وانم باڑی اردو کتاب میلہ میں حیدر آباد ی ڈرامہ پروگرام

وانمباڑی۔10جنوری (عبداللہ باشاہ)شہر وانم باڑی اسلامیہ کالج میں اُردو کتاب میلے کے ساتویں دن دو ڈرامہ پیش کئے گئے، پہلا کوڑا، دوسرا گڑ کی مکھیاں،ڈرامہ بر وقت شروع ہوا،ڈرامے کے تعلق سے تمہیدی بیان میں کہا گیا کہ ڈرامہ کوڑاغلامی سے آزادی کی تمنا، جبر،استحصال کے خلاف بغاوت ہے، بتایا گیا کہ اس ڈرامے کے ڈرامہ نگار سید افتخار جمال ہیں۔دوسرا ڈرامہ گڑ کی مکھیا ں جو طنز و مزاح پر مشتمل تھا،مالداروں کے ساتھ جی حضوری والوں کی طرف طنز اور معاشرے کی اخلاقی کمزوری کواداکاروں نے مزاحیہ انداز میں پیش کیا، ڈرامہ مزاحیہ اور سبق آموزبھی رہا جس کو ناظرین نے بے حد پسندکیا۔ بتایا گیا کہ یہ ڈرامہ کریم رومانی کا لکھا ہوا تھا، جسے ڈاکٹر قاسم علی خان نے دکنی روپ دیا تھا۔اداکاروں میں تسلیم، غیاث الدین شارب، محبوب باشاہ، سردار ساحل، انور ہادی، جمشید علی خان، شہاب الدین، مقبول احمد مقبول، محبوب خان وغیرہ شامل تھے۔اختتام پر پٹیل محمد یوسف نے کہا کہ اگر اس ڈرامے کو لفظوں میں بیان کیا جا تا تو سمجھنے میں مشکل ہوتی، وہی چیز اگر اداکاری کے ذریعے سمجھایا جائے تو بالکل آسانی سے سمجھ آسکتی ہے،انہوں نے اداکاروں کی قابلیت کو سراہا،پھر انھوں نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ناظرین میں اسلامیہ کالج پرنسپل ڈاکٹر ٹی محمد الیاس کے علاوہ وی ایم ای سوسائٹی کے ذمہ داران،مستورات اور بیرونی شہر کے مہمان شریک رہے۔