بائیک ٹیکسی پر پابندی کی مانگ کو لے کر آٹو رکشا ڈرائیور نے زہر پی کر خود کشی کی کوشش کی

بنگلورو۔10جنوری(سالار نیوز) شہر میں بائیک ٹیکسی پر پابندی عائد کرنے کے مطالبہ کو لے کر شانتی نگر میں مو جودہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر کے سامنے آٹور کشاڈرائیور سنیل نے زہر پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔آٹور کشا پر منحصر ڈرائیورس کو بائیک ٹیکسی کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،ریا پیڈو سمیت دیگر بائیک ٹیکسی ایپ پر پابندی اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بونس الیکٹرک بائیک کو دی گئی منظور ی کو فوری واپس لینے کے مطالبہ کو لے کر بنگلور آٹو سینا کے ہزاروں آٹور کشا ڈرائیورس نے اپنے کنبہ کے ساتھ شانتی نگر میں مو جود محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔چند ڈرائیورس زہر کی بوتلوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر سڑک پر ہی بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے، اس دوران ایک آٹورکشا ڈرائیور نے ریاپیڈ سرویس کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر زہر پی کر خود کشی کر لینے کی کوشش کی،اس دوران پو لیس اہلکار اور ساتھی آٹو رکشا ڈرائیورس نے اسے فوری ولسن گارڈن میں مو جود اڈگری اسپتال میں داخل کیا،جہاں اس کا علاج جاری ہے۔احتجاجی آٹور کشا ڈرائیورس نے مانگ کی کہ حکومت کسی بھی حالت میں بائیک ٹیکسی سرویس کو منظوری نہ دے،بائیک ٹیکسی کے کرایہ میں کمی کی وجہ سے مسافر بائیک ٹیکسی کی جانب اپنا رجحان دکھا رہے ہیں،جس کی وجہ سے آٹورکشا ڈرائیورس کے گزر معاش پر برا اثر پڑنے لگا ہے۔انہوں نے مانگ کی کہ شہر میں بائیک ٹیکسی سرویس کی اجازت نہ دی جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ بائیک ٹیکسی سرویس کی اجازت دی گئی تو آٹورکشا ڈرائیورس کی روزی ختم ہو جائے گی۔ احتجاج کے دوران ایک ریاپیڈ بائیک ڈرائیور اپنی موٹر سائیکل کے ذریعہ وہاں پہنچنے پر آٹورکشا ڈرائیوروں نے اس کو پکڑ کر اس کی کمپنی کا شناختی کارڈ کی جانچ کی تو اس کے پاس عورت کا شنا ختی کار ڈ مو جود تھا،جس پر احتجاجی آٹور کشا ڈرائیورس نے اس کی پٹا ئی کرکے وہاں سے روانہ کر دیا۔کسی بھی اطلاع کے بغیر آٹورکشا ڈرائیورس اچانک اپنے کنبہ کے ساتھ شانتی نگر میں مو جود محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر کے سامنے سے شانتی نگر ٹرافک سگنل کی سڑک پر احتجاج کئے جانے کی وجہ سے اس سڑک پر کافی دیر تک ٹرافک جام رہا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کے سواروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔