بی بی ایم پی چیف کمشنر نے ساؤتھ زون میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے اور فٹ پاتھ پر تعمیراتی اشیاء ڈالنے والے پر جرمانہ لگانے کی ہدایت

RushdaInfotech January 11th 2023 urdu-news-paper
بی بی ایم پی چیف کمشنر نے ساؤتھ زون میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا  غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے اور فٹ پاتھ پر تعمیراتی اشیاء ڈالنے والے پر جرمانہ لگانے کی ہدایت

بنگلورو۔10جنوری(سالار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے افسران کے ساتھ بی بی ایم پی ساؤتھ زون کے جئے نگر اور پدمانابھ نگر میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ہے۔ اس دوران جے یس ایس سرکل کے اسٹریٹ لائٹس کے قریب درختوں کی سوکھی ٹہنیوں کو فوری کاٹنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔انہوں نے اسی علاقہ میں مندر کی تجدید کاری کے لئے فٹ پاتھ پر ڈالے گئے تعمیراتی اشیاء کو دیکھ کر انہیں فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ تشار گری ناتھ نے فٹ پاتھ پر ٹرانسفار مر سے قریب پڑے کچرے کو دیکھ کر اس کو فوری صاف کرنے اور کچرا ڈالنے والا افراد کا پتہ لگا کر ان پر جرمانہ عائد کرنے کی افسران کو ہدایت دی۔بنشنکری سکینڈ اسٹیج سے قریب موجود سرکل سے قریب ٹرافک سگنل اور پو لیس چوکی کی خستہ حالت دیکھ کر انہیں فوری ہٹانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔ بی بی ایم پی چیف کمشنر نے اسی علاقہ کے24ویں کراس پر ڈالے جارہے ڈمبر کے کاموں کا معا ئنہ کر تے ہو ئے اس کی معیاری اور سڑک کی کھدائی نہ کرنے کی جانب توجہ مبذول کرنے افسران کو حکم دیا۔اسی علاقہ میں فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ کر کے یہاں پلاسٹک کی چیزوں کو ڈالے جانے کا پتہ لگا کر دکان کے مالک کو تاکید کی کہ وہ فٹ پاتھ پر پلاسٹک چیزوں کو نہ ڈالیں۔تشار گری ناتھ نے بنشنکری سکینڈ اسٹیج 5ویں مین روڈ سے قریب فٹ پاتھ پر تعمیراتی اشیاء ڈالے جانے پر انہیں فوری ہٹانے اور تعمیراتی اشیاء ڈالنے والے شخص پر جرمانہ لگانے افسران کو ہدایت دی۔ کیرے سندرا7ویں مین روڈ24ویں اے کراس سے قریب سڑک پر قبضہ کر کے عمارت تعمیر کئے جانے کا پتہ لگا کر بی بی ایم پی چیف کمشنر نے بی بی ایم پی سے جاری نقشہ کی منظوری کی جانچ کی اور غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کئے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے متعلقہ افسران کو حکم دیا۔انڈین موٹرس کار شو روم سے فٹ پاتھ پر ریمپ تعمیر کئے جانے کا پتہ لگا کر اس کو فوری ہٹانے اور مالک پر5ہزار روپیوں کا جرمانہ لگانے کی تشار گری ناتھ نے افسران کوحکم دیا۔ انہوں نے فٹ پاتھ کی مرمت کر تے ہو ئے راہ گیروں کو آسان گزر کا موقع فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ تشار گری ناتھ نے سوچترا سینی سوسائٹی بس اسٹانڈ کے سامنے ڈالے گئے تعمیراتی اشیاء کو دیکھ کر انہیں ہٹانے کا حکم دیا۔اس موقع پر بی بی ایم پی چیف کمشنر نے گنیش مندر میں تعمیر ”نما کلینک“ کا معائنہ کیا،اس دوران انہوں نے کلینک کے ڈاکٹرس اور طبی عملہ کو ہدایت دی کہ وہ نما کلینک پہنچ کر علاج کرنے کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کریں۔سدنا لے آؤٹ کے24ویں کراس پر فٹ پاتھ تعمیر شیڈ کو فوری ہٹانے کی ہدایت دی۔اس مو قع پر ساؤتھ زون کے جوائنٹ کمشنر جگدیش،زون کے چیف انجینئر موہن کرشنا، زون کے میڈیکل افسر ڈاکٹر سریش کمار سمیت دیگر افسران حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links