واٹس ایپ اور کیو آر کوڈ کے ذریعہ بیک وقت میٹرو ریل کے6ٹکٹ خریدنے کی سہولت ایک ماہ میں نیا نظام رائج کرنے بی ایم آر سی ایل کے زیر غور

بنگلورو۔8جنوری(سا لار نیوز)واٹس ایپ اور کیو آر کوڈ نظام کے تحت ٹکٹ خریدنے کی سہولت سے گزشتہ دو ماہ کے دوران بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ(بی ایم آر سی ایل) کو2کروڑ سے زیادہ کی آمدنی ہو نے پر ”نما میٹرو“ اب اگلے ایم ماہ میں بیکوقت6ٹکٹ خریدنے کا نظام رائج کرنے والا ہے۔”نما میٹرو“ نے یکم نومبر سے جاری کئے دونوں نظام سے عوام سے زیادہ رد عمل ظاہر ہونے لگا ہے۔اس نظام کو اور بہتر بنا کر زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا بی ایم آر سی ایل نے فیصلہ کیا ہے۔فی الوقت کیو آر کوڈ اور واٹس ایپ نظام کے تحت اسکین کرنے پر صرف ایک ہی ٹکٹ حاصل کیاجا سکتا ہے،ایک ماہ کے بعد اس نظام سے بیک وقت6ٹکٹ خریدنے کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے سافٹ ویر کو ترقی دی جارہی ہے۔ بی ایم آر سی ایل کے افسران نے بتا یا کہ بیک وقت 6ٹکٹ خریدنے کے نظام کے بعد 10ٹکٹ خریدنے کی سہولت بھی شروع کرنے پر بی ایم آر سی ایل غور کر رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں تجربہ کیا جا رہا ہے،اس میں کامیابی کے بعد ایک ماہ میں اس نظام کو بھی شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتا یا کہ کیو آر کوڈ نظام شروع کر نے کے بعد یکم نومبر میں 2.1لاکھ ٹکٹ خرید دے گئے تھے، گزشتہ 6دسمبر تک کیو آر کوڈ اسکیننگ نظام کے تحت7لاکھ 45ہزار299افراد نے ٹکٹ خرید کر میٹرو ریل میں سفر کیا ہے،اسی طرح واٹس ایپ کے ذریعہ4لاکھ 23ہزار 753 افراد نے ٹکٹ خریدا ہے،اس سے بی ایم آر سی ایل کو 2.13 کروڑ کی آمدنی ہو ئی ہے۔دو ماہ کے دوران 3.30 کروڑ افراد نے میٹرو ریل میں سفر کیا ہے،جس سے بی ایم آر سی ایل کو 78.1کروڑ روپیوں کی آمدنی ہو ئی ہے۔ روازنہ 5.2لاکھ افراد میٹرو ریل گاڑی کا سفر کررہے ہیں،نئے سال کے پہلے دن جملہ 6.50لاکھ افراد نے میٹرو ریل میں سفر کر تے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے۔نئے سال کے پہلے ہی دن بی ایم آر سی ایل کو1.70 کر وڑ کی آمدنی ہو ئی ہے۔ 58فیصد افراد اسمارٹ کارڈ کا استعمال کر رہے ہیں،اس کو ری چارج کے لئے میٹرو اسٹیشنوں پر لمبی قطار دکھائی دینے لگی ہے۔اس سلسلہ میں بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر انجم پرویز نے بتا یا کہ کیو آر کوڈ اسکین کے ذریعہ بیک وقت10ٹکٹ خریدنے کا نظام ایک ماہ میں شروع کیا جا ئے گا،اس سے بیک وقت اپنے کنبہ کے ساتھ میٹرو میں سفرکے لئے بار بار کیو آر کوڈ کا اسکین کرنے سے بچا جا سکتا ہے۔