کانگریس صدر کھرگے کا امت شاہ سے سوال رام مندر کے افتتاح کی تاریخ بتانے والے آپ کون ہوتے ہیں؟

نئی دہلی،6جنوری (آئی این ایس)کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے رام مندر سے متعلق وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کیا۔ ہریانہ کے پانی پت میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران انہوں نے کہا کہ کیا آپ (امیت شاہ) رام مندر کے مہنت ہیں؟ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ (6 جنوری) کو ایک میٹنگ میں کہاکہ امیت شاہ نے کہا کہ تریپورہ میں انتخابات کی وجہ سے رام مندر کا افتتاح یکم جنوری 2024 کو ہوگا۔ کیا وہ مندر کے مہنت ہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے منھ میں رام اور بغل میں چھری ہے۔ نفرت کی چھری سے لوگوں کو ذات پات اور مذاہب پر تقسیم کر رہے ہیں۔ اس کو ختم کرنے کے لیے راہل گاندھی ایک پد یاترا نکال رہے ہیں۔ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ملک کی حفاظت وزیر داخلہ امت شاہ کی ذمہ داری ہے، لیکن وہ مندر کی بات کر رہے ہیں۔ ان کے کام سے ملک میں امن و امان خراب نہیں ہونا چاہیے، اس کا خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر رہی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات (6 جنوری) کو تریپورہ میں ایک ریلی میں کہا کہ ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر اگلے سال یکم جنوری تک تیار ہو جائے گا۔راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا تھا کہ راہل بابا سنیں یکم جنوری 2024 تک عظیم الشان رام مندر تیار ہو جائے گا۔راہل گاندھی کی لڑائی مہنگائی کے خلاف ہے، بے روزگاری کے خلاف ہے۔