اعلاناتومراسلات

RushdaInfotech January 7th 2023 urdu-news-paper
اعلاناتومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو:(راست) بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیرقرآن کریم بیان کریں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگرمیں ہوگی، برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
جل سہئ مے لادالبنیؐ وجش ن غوث الوریٰ ؒ
بنگلورو(راست) صوفیہ انٹرپرائززکے زیر اہتمام 8 جنوری بروز اتواربعد نماز مغرب بمقام: روبروئے ٹیلیفون ایکسچینج،12واں کراس،صوفیہ ینٹرپرائزز،ہچ بی آر لے آؤٹ، بنگلور، میں جلسہ ئ میلاد النبیؐ وجشن غوث الوریٰؒکا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔بعد مغرب نعت خواں حضرات نعت خوانی کریں گے۔ بعد عشاء مولانا سید نورانی میاں صاحب اشرفی الجیلانی (کچھوچھہ مقدسہ) کا خصوصی خطاب ہوگا۔علماء اہلسنت ومشائخین عظام رونق اسٹیج ہوں گے۔مستورات کیلئے پردے کا انتظام رہے گا۔ تمام احباب اہلسنت سے گزارش ہے کہ اس نورانی اجلاس میں کثیرتعداد میں شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں۔عمران:صوفیہ انٹرپرائزز،فون نمبر:9845400357
خواتین کیلئے دعائیہ مجلس
بنگلورو(راست) بروز ہفتہ 7جنوری2:30 بجے سے عصر تک مدنی منزل گروپن پالیہ بالمقابل الرحمن مسجدٹمبر لائن میں قرآن خوانی درود شریف آیۃ کریمہ کی اجتماعی دعائیہ مجلس خواتین کیلئے منعقد ہے کثیر تعداد میں شرکت کی مخلصانہ درخواست ہے }شعبہ نشرواشاعت صفہ مدرسہ بنگلور{
ملت ڈائرکٹری 2023کی اشاعت عنقریب
بنگلورو(راست) بیدارملت پبلی کیشن بنگلور کی طرف سے شائع ہونے والی ملت ڈائرکٹری 2023عنقریب شائع ہونے جارہی ہے۔ کرناٹک کے مسلم تعلیمی، ملی، سماجی اداروں کے ٹیلی فون نمبرس کے علاوہ مسلم اڈوکیٹس، ڈاکٹرس، افسروں، سماجی کارکن وغیرہ کے ٹیلی فون نمبرس درج ہوتے ہیں۔ اگر کسی ادارے وغیرہ کے فون نمبرس میں کوئی تبدیلی ہے تو فوری رابطہ کریں۔ (عبدالخالق پبلشر،9448067369)
مسجد صحابہ میں آنکھوں کا مفت معائنہ کیمپ
بنگلورو:(راست)8جنوری بروز اتوار مسجد صحابہ گولہلی روڈ الیکٹرانک سٹی بنگلور منعقد ہے۔ آنکھوں کا مفت معائنہ، آپریشن کیمپ، وی سپورٹس چاری ٹیبل ٹرسٹ روٹری کلب اور شاردا نرسنگ ہوم اور کلاسک آپٹی کلس کی جانب سے مفت کیمپ صبح10 بجے سے شام5بجے تک منعقد کیاگیا ہے۔ اگر آپریشن کی ضرورت پڑی تو مریضوں کو مفت آپریشن کا انتظام شاردا نرسنگ ہوم میں کیا جائے گا اور ضرورتمندوں کو چشمے،مناسب اورکم قیمت میں دیئے جائیں گے۔ (سید شفیع اللہ، صدر مسجد صحابہ)
مفت طبی چیک اپ کیمپ
بنگلورو(راست) ایک مفت جنرل ہیلتھ چیک اپ کیمپ 8 جنوری 2022 بروز اتوار صبح 9سے دوپہر 2بجے تک مسجد ابوذرغفاری کے پاس ہیلتھ یوکلینک لنگراج پورم بنگلور، ڈاکٹر محمداللہ وڈاکٹر عبیداللہ صاحبان کی سرپرستی میں منعقد ہے - مستورات کیلئے بھی خواتین ڈاکٹروں کا انتظام ہے -مزیدتفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔ 7019363220

 


Recent Post

Popular Links