اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست)6جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اور قرآن سمجھنے کی کوشش کریں۔
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کا درس ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے ہوتا ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔
(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مجلس قرآن مجید
بنگلور(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ بومن ہلی بنگلور میں مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن، بسم اللہ نگر،بنگلوربروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(مستورات کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی بنگلورمیں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مفسر قرآن مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر۔صدر)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد زکریاصاحب قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور عام تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔
(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
مسجد رسولُ اللہ ؐ میں ماہانہ محفل دُرود وختم قادریہ شریف
بنگلورو(راست)نوری فاؤنڈیشن بنگلور کے زیراہتمام مسجدرسولُ اللہؐ اہلسنت و جماعت ا یم کراس نیوگروپن پالیہ بنگلور میں مؤرخہ 6جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء ماہانہ محفلِ درودو ختم قادریہ شریف وذکراللہ کی مبارک محفل منعقد کی گئی ہے اور ہر عیسوی مہینہ کی پہلی جمعہ بلاناغہ محفل درود و ختم قادریہ شریف کاانعقاد ہوتا ہے اور محفل کے اختتام پر لنگر غوثِ اعظم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔تمام برادرانِ اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی درخواست ہے۔(نوری فاؤنڈیشن بنگلور)
حضرت تمیم انصاریؓ کے آستانہ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست) آستانہ حضرت تمیم انصاریؓ کولم شریف مدراس میں ہر ماہ چاند کی 13تاریخ کو سکندر مستان کی جانب سے اس ماہ 6جنوری بروز جمعہ محفل ذکر منعقد ہے۔ تمام اہل ایمان سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس نورانی وعرفانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر دارین کی سعادتوں سے مالامال ہوں۔ درگاہ شریف شہر مدراس سے 35کلو میٹر پر ہے۔ براڈوے بس اسٹانڈ سے ہر پانچ منٹ پر 109، 19ppx، اور 19Gبسیں دستیاب ہیں۔ (سید نذیر احمد قادری، سابق منیجر سنی جامع مسجد، بارلین،میسور روڈ، بنگلور)
مولانا مفتی محمد عمر صاحب جونپوری کا خطاب
بنگلورو(راست) مسجد عبدالسبحان بی ٹی ایم لے آؤٹ نزد وزڈم انٹرنیشنل اسکول بنگلور میں بروز جمعہ بتاریخ6جنوری کو مولانا مفتی عمرصاحب جونپوری،خلیفہ حضرت امیر حسن صاحب ؒ کا نماز جمعہ سے قبل 1بجے خطاب ہوگا اور 1:30بجے نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (منتظمین مسجد عبدالسبحان)
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلور(راست)6جنوری بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلورامین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست)مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ ؒ میں گیارہویں شریف وضیافت عام
بنگلورو(راست) بروز جمعہ بتاریخ6جنوری، بوقت بعد نماز مغرب، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ میں حضرت سیدنا غوث پاک ؓکی گیارھویں شریف و جشن عرس شریف حضرت سیدنا خواجہ بابا فخرالدین شاہ قلندر برحق حسینی ؒ پنگنڈہ شریف،اور سلطان العارفین ثانی غوث الوریٰ حضرت سیدنا محی الدین شاہ الحمیدعبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی ناگوری بادشاہ قادری شطاری کی تقریب بھی منعقد۔ قاری محمد صوفی ولی قادری فاتحہ خوانی و دعاء فرمائیں گے۔ یہ کارروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر و سکریٹری و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔ ضیافت عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ برادران اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔(عبدالعلیم،سکریٹری)
مسجد رحمانیہ میں اجلاس عام
کوڈلگی(راست) 6جنوری بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام مسجد رحمانیہ، آزاد نگر، کوڈلگی،ضلع وجیانگر اجلاس عام منعقد کیا گیا ہے جس کی صدارت شیخ محمد ادریس عمری، بانی محمدیہ بی ایڈ کالج بلاری کریں گے۔ خصوصی مقرر شیخ فیض اللہ محمدی مدنی، بانی مدرسہ امام البانی، کنچور ہوں گے۔ خواتین کیلئے پردے کا انتظام ہے۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (جمعیت اہلحدیث۔کوڈلگی)
آج جامع مسجد سٹی میں 5 /اجتماعی نکاح
بنگلورو(راست) جامع مسجد بنگلور سٹی میں بروز جمعہ بتاریخ6جنوری بعد نماز جمعہ5غریب جوڑوں کی اجتماعی نکاح کی محفل منعقد ہوگی۔ تمام احبا ب سے التماس ہے کہ عقد نکاح کی مجلس میں شر کت فر ما ئیں اور عاقدین کے حق میں دعا فرما ئیں ۔ (سکریٹر ی جامع مسجد بنگلور سٹی)
کاروان اردو ادب کا 207واں طرحی مشاعرہ
بنگلورو(راست) بروز اتوار 8جنوری بعد نماز مغرب بمقام مولانا نثار احمد مدنی ہال روبرو شیواجی نگر پولیس اسٹیشن حضرت کمبل پوش روڈ کراس بنگلور کاروان اردو ادب کے زیر اہتمام 207واں طرحی مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے جس کا مصرعہ طرح یہ ہے۔ ”ٹوٹے ہوئے دلوں کو ملانے کی بات کر“ قافیہ ملانے ردیف کی بات کر۔تمام شعراء کرام ادب نواز حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔ (عبدالوہاب سردار دانشؔ، بانی وسکریٹری کاروان اردو ادب بنگلور:9886243127)
سخا بیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو(راست)8جنوری صبح 10بجے تا ظہر مسجد محمدیہ کے جی ہلی میں امتیاز احمد کی زیر نگرانی سخا بیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔(عبد الحفیظ رشادی۔صدر)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3:30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)