اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیرقرآن کریم
بنگلورو (راست) مسجد ام الخیر بانسواڈی بنگلور میں کئی مہینوں سے تفسیر قرآن کریم کا بابرکت سلسلہ جاری ہے۔ جس میں مفسرقرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں،شیواجی نگر عام وفہم انداز میں تفسیر بیان فرماتے ہیں۔ 3جنوری بروز منگل مجلس تفسیرقرآن منعقد ہے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔ (ادارہ قرآن سینٹر،بنگلور)
مدرسہ کابیاگ گم ہوگیا ہے
ارریہ (راست) دارالعلوم شاہ ولی اللہ ؒ، ارریہ بہار کا جید علماء اور مستند اداروں کی تصدیقات رسید بک اوردیگر ضروری کاغذات سے بھرا بیاگ بنگلور سے چکبالاپور جانے کے راستے میں کہیں گرگیا ہے یا پھر کسی نے اٹھالیا ہے۔ اگر کسی صاحب کو ملا ہو تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ بطور ہدیہ کچھ انعام بھی دیا جائے گا۔ (مولانا ناصر الدین مظاہریؔ۔ 9546677036)
قادر ولی ناگور شریف میں صندل وعرس
بنگلورو (راست) 3جنوری بروز منگل سیدنا قادر ولی ناگور کا 66واں صندل وعرس شریف منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ (الحاج سید نذیر احمد قادری سابق منیجر سنی جامع مسجد بارلین، درگاہ حضرت خواجہ نظراولیاءؒ میسور روڈ بنگلور18-) موبائل:9742786264
آج تبرکات کی ذمہ داری سونپی جائے گی
بنگلورو(راست) کل مساجد اور خانقاہوں، دربار اولیاء اللہ کے مقامات پر زیارت کا اہتمام آج تک جنہوں نے کروایا ہے وہ سجادہ نشین سید محمد فیضان شاہ قادری عرفیت اعجاز الدین ہموی بن پیر سید عبداللہ شاہ قادری ہموی مرحوم ہیں۔ کل30مساجد وخانقاہوں اور اولیاء اللہ کی درگاہوں پرآستانہ عالیہ قادریہ سیدنا سید عبدالرزاق شاہ کے دربار کے شہزادہ سجادہ نشین سید محمد فیضان شاہ قادری عرفیت اعجاز الدین ہموی نے ان مقدسات کی زیارت کا اہتمام کیا تھا۔ راضی بہ رضا ہوکر کچھ تبرکات کی ذمہ داری بتاریخ 3جنوری 2023بروز منگل محمد ابراہیم پاشاہ بن محمدضمیر پاشاہ بن محمد ابراہیم پاشاہ کو دی جاتی ہے۔ اس کے بعد اس ذمہ داری کولے کر چلنا نسل بہ نسل آپ کی ذمہ داری ہوگی۔ تنبیہ کی جاتی ہے کہ آگے چل کر اس کا غلط استعمال نہ کریں۔ (سید محمد فیضان شاہ قادری)