لال بہادر شاستری گورنمنٹ فرسٹ کالج میں گریجویشن ڈے سے ماہرین کا خطاب

RushdaInfotech January 2nd 2023 urdu-news-paper
لال بہادر شاستری گورنمنٹ فرسٹ کالج میں گریجویشن ڈے سے ماہرین کا خطاب

بنگلورو۔یکم جنوری (راست) لال بہادر شاستری گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج، آر ٹی نگر میں شعبہ کامرس مینجمنٹ کی جانب سے گریجویشن ڈے منایا گیا۔ مہمان خصوصی محمد عبید اللہ شریف مدیر اعلیٰ روزنامہ پاسبان وصدر انجمن ترقی ہند شاخ کرناٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے اور مواقع ہیں اور روزگار کی راہیں بھی، جنہیں معاشی مسائل ہیں وہ دونوں ایک ساتھ کرسکتے ہیں اورجنہیں سہولیات ہیں وہ صرف اور صرف اعلیٰ تعلیم کی جانب توجہ دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ زندگی کے کئی مسائل ہیں۔ صحیح فکر وسمجھ بوجھ سے ان مسائل کا سامنا کرسکتے ہیں۔ ایک اور مہمان خصوصی مبین منور سابق چیرمین کرناٹک اردو اکیڈمی وجنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک نے کہا کہ ملازمت حاصل کرلینا کمال نہیں، بلکہ اچھے اخلاق اور محنت سے نام کمانا اور ترقی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو قومی یکجہتی کی زبان ہے اور ہماری مادری زبان ہے۔ اس کی ترویج واشاعت بھی لازمی ہے۔ صدارتی تقریر کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد منظور نعمان نے کہا کہ اب تک آپ اساتذہ کے زیر سایہ وتربیت رہے۔ اب آپ کے سامنے سماج ومعاشرہ ہے۔ سبھی کی نگاہیں آپ پر ہوں گی۔ آپ کو خود فیصلے کرنے ہوں گے۔ وقت کی قدر، ذمہ داری کا احساس، صبر وبرداشت سے اپنا مقام ووقار حاصل کرسکتے ہیں۔ شعبہ کامرس ومینجمنٹ کے صدر ڈاکٹر سجاد پاشاہ، اسٹاف سکریٹری، ڈاکٹر تمے گوڈا بھی موجود تھے۔ طلباء میں کورس کے اختتام کے اسناد تقسیم کئے گئے۔ طلباء وطالبات نے کلچرل پروگرام بھی پیش کئے۔


Recent Post

Popular Links