شہر کے اسپتالوں میں کووڈ سے متاثرہ مریضوں کو داخل نہیں کیا گیا ہے شہر میں 1,209افرادمیں علامات،مکانوں میں رہ کر علاج کو ترجیح

بنگلورو30دسمبر(سالار نیوز)گزشتہ سال اسی ماہ کے دوران شہر بنگلورو میں کورونا وائرس کے کافی زیادہ معا ملات درج کئے گئے تھے،اور جنوری کے ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر50ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ لیکن جاریہ سال دسمبر کے ماہ میں ابتک کووڈ کے صرف18نئے معا ملات ہی درج ہو ئے لیکن شہر میں ایک بھی متا ثراسپتال میں داخل نہیں ہوا ہے۔دسمبر کے درمیان سے چین سمیت دیگر ممالک میں کووڈ کے معا ملات میں اضا فہ ہونے لگا ہے،جس کی وجہ سے بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں میں کووڈ کے خدشات کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ 21دسمبر سے27دسمبر تک 129افراد میں کووڈ کی علامات پائی گئی ہیں،جب ان کا ٹسٹ کروایا گیا تو 18فیصد افراد کو کووڈ نہ ہونے کا پتہ چلا ہے۔کووڈ کی وجہ سے ابتک کو ئی بھی اموات کی رپورٹ موصو ل نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ سال2021کے چھوتے ہفتہ میں 360افراد کووڈ سے متاثرہ رہے تھے۔فی لوقت ریاست میں 1,248افراد میں کووڈ کی علامات پائی گئی ہے جس میں 1,209 (97فیصد) افراد بنگلور شہر میں موجود ہیں۔بتا یا جا تا ہے کہ 1,209 افراد میں ایک بھی علاج کے لئے اسپتال میں داخل نہیں ہوا ہے،بلکہ مکانوں میں ہی رہ کر علاج کور ترجیح دے رہے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق ریاست میں کووڈ سے متاثر سے4افراد ہی اسپتالوں میں داخل ہو ئے ہیں،جن کا جنرل وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جا رہا ہے۔جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ کووڈ کو لے کر عوام میں کوئی افراتفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) اور محکمہ صحت نے کووڈ پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کر رہے ہیں،اسلئے عوام کو خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے،لیکن احتیاط برتنا لاز می ہے۔محکمہ صحت کے بلیٹین کے مطابق کووڈ کے خدشات دوبارہ بڑنے لگے ہیں 14دسمبر سے ابتک ایک بھی شخص کووڈ کی وجہ سے فوت نہیں ہوا ہے،لیکن27نومبر سے27دسمبر تک صرف دو متاثرہ افراد کی موت ہو ئی ہے،جن کی عمر80سال سے زیادہ تھی۔ اس دوران ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک میں کووڈ کے بی ایف۔7 کا معا ملہ اکتوبر کے ماہ میں ہندوستاندرج ہوا تھا، لیکن اس میں کو ئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بتا یا ہے کہ ریاست میں بی ایف۔7کی وباء کا پتہ نہیں چلا ہے،اور نہ ہی کو ئی مریض اسپتال میں داخل ہوا ہے،اور ریاست میں بی ایف۔7کے معا ملات پر قابو پایا گیا ہے۔ماہرین نے بتا یا کہ بی ایف۔ 7کو لے کر عوام خود زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس دوران نئے سال کے مو قع پر شہر کے ایم جی روڈ،بریگیڈ روڈ اور چرچ اسٹریٹ،مالس،ریسٹورنٹس، ہوٹلس میں پاٹیوں کا اہتمام کیا جا تا ہے،جہاں لوگوں کی کافی زیادہ بھیڑ رہے گی، اسلئے ان مقامات پر لازمی طور پر ماسک کا استعمال ضروری ہے۔