اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech December 31st 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) مورخہ31دسمبر بروز ہفتہ مفسر قرآن حضرت مولانا محمد ادریس القاسمی بہت ہی آسان عام فہم انداز میں تفسیر قرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے تا 12بجے احاطہ منہاج، مسجد منہاج نگر (برائے خواتین)، دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ہری مسجد چاندنی چوک،شیواجی نگر۔ برادرانِ اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مستورات کیلئے اصلاحی بیان
بنگلورو۔(راست) مدنی منزل گروپن پالیہ بنگلور بالمقابل الرحمن مسجد ٹمبر لائین میں بروز ہفتہ مورخہ31 دسمبر 3.30تا 4.30بجے مستورات کا دینی اجتماع ہے۔ مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا بیان ہوگا۔ خواتین سے شرکت کی گزارش ہے۔ (شعبہ نشر واشاعت،صفہ مدرسہ بنگلورو)
الکلےۃ السعودیہ کیلئے امداد کی اپیل
بنگلورو۔(راست)2000ء میں الکلےۃ السعودیہ بنگلور کے زیر نگرانی فریزر ٹاؤن میں مدرسہ کا آغاز ہوا، جگہ کی قلت اور دیگر وجوہات کی بناء پر مدرسہ مسجد بیوپاریان میں منتقل ہوا۔ اب تک155علماء،47مفتیان،63قراء اور 20حفاظ فارغ ہوکر ملک کے مختلف علاقوں میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مدرسہ میں 100سے زائد طلباء تعلیم حاصل کررہے تھے، لاک ڈاؤن کے بعد تقریباً70طلباء علم دین سے سرفراز ہورہے ہیں۔ مدرسہ کا ماہانہ خرچ تقریباً ڈھائی لاکھ روپئے ہے جو اہل خیر حضرات کے تعاون سے پورا ہوتا ہے۔ لہٰذا مدرسہ کی امداد کی اپیل کی جاتی ہے۔تفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔ محمد عتیق الرحمن رشادی، بانی ومہتمم الکلےۃ السعودیہ9035437313
ایل بی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج میں گریجویشن ڈے
بنگلور۔(راست) لال بہادر شاستری گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج آر ٹی نگر،بنگلورمیں بروز ہفتہ 31 دسمبر صبح گیارہ بجے کامرس ومینجمنٹ طلباء و طالبات کا گریجویشن ڈے منعقد ہے۔ محمد عبید اللہ شریف مدیر اعلیٰ روزنامہ پاسبان وصدر انجمن ترقی اُردو ہند شاخ کرناٹک و مبین منور سابق چیرمین کرناٹک اردو اکیڈمی و جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو ہند شاخ کرناٹک مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد منظور نعمان پرنسپل کالج ہذا صدارت کریں گے۔
آج گلزارادب چن پٹن کاطرحی نعتیہ مشاعرہ
چن پٹن۔(راست) بروز ہفتہ 31دسمبر بمقام مہدویہ محبوبیہ مسجد، حضرت سید سلام اللہ اسٹریٹ،دائرہ چن پٹن، بزم گلزار ادب چن پٹن کا طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہے۔مصرعہ طرح ہے:”شفیق و مونس وغمخوار حال بے کساں آئے“(قافیہ: بے کساں، ردیف: آئے)۔ مقامی و بیرونی شعرائے کرام اور شمع رسالت کے پروانوں سے شرکت کی گزارش ہے۔مزید تفصیلات کے لئے سید برہان الدین ذوق معتمد سے فون نمبر9008829689 پر رابطہ کریں۔
ویریکوس وینس کی مفت جانچ وحجامہ کیمپ
بنگلورو۔(راست)ڈاکٹر انڈیا چاری ٹیبل ٹرسٹ اور دی لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے بروز اتوار یکم جنوری 2023ء بمقام دوپہر 1تا شام 4بجے بمقام سینٹ زیویئر کالج، ایچ بی آر لے آؤٹ،ہلال نگر بنگلور ویر یکوس وینس کی مفت جانچ اور مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضرورتمند احباب فائدہ اٹھائیں، اگر امراض قلب میں مبتلا مریض آنا چاہتے ہیں تو خون کی جانچ رپورٹ لے کر آئیں۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں:9742324424


Recent Post

Popular Links