الامین کیمپس میں ای این ایکسپو کا اہتمام فطرت میں انکساری اور زندگی میں صداقت کو اپنانے طلباء کو عمر اسماعیل خان کی نصیحت

RushdaInfotech December 30th 2022 urdu-news-paper
الامین کیمپس میں ای این ایکسپو کا اہتمام فطرت میں انکساری اور زندگی میں صداقت کو اپنانے طلباء کو عمر اسماعیل خان کی نصیحت

بنگلورو۔29/دسمبر (سالار نیوز)الامین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے کیمپس میں ایک انٹرپرینورشپ(ای این) ویک کا اہتمام کیا گیا جو شاندار سرگرمیوں اور پوسٹر میلہ کے ساتھ اختتام پر پہنچا۔ اس میلے کا مقصد طلباء میں پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے ٹیلنٹ کو بھی نکھارنا تھا۔ اس میلے میں تیار شدہ کھانوں کی 50سے زیادہ دکانیں لگیں۔ اس کے علاوہ ملبوسات، کتابوں اور دیگر اشیاء ان میں پیش کی گئیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ اختتامی تقریب کا افتتاح الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے اعزازی سکریٹری محمد زبیر انور نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء اس ادارے سے فارغ ہونے کے بعد جب شعبہئ تجارت یا ملازمت میں قدم رکھیں گے اور کمانے کا سلسلہ شروع کریں گے تو وہ ایک غریب طالب علم کی تعلیم کا ذمہ اپنے سر لیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔ اس موقع پر الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیر مین عمر اسماعیل خان نے صدارتی خطاب میں طلباء کو آواز دی کہ وہ اپنے اندر تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کے اعلیٰ اقدار کو پروان چڑھائیں،بہترین ہنرمندی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی فطر ت میں انکساری، بول چال میں شائستگی اور زندگی میں صداقت کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشہ 50سال کے دوران الامین کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔انہوں نے اس موقع پر بانی الامین تحریک ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 54سال قبل ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے جس دور اندیشی سے کام لیا تھا آ ج اس کے ثمرات ہمارے سامنے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرتاج خان پرنسپل، الامین آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج نے خیرمقدمی خطاب کیا اور ڈاکٹر صلاح الدین، پرنسپل الامین کالج آف فارمیسی نے شکریہ ادا کیا۔


Recent Post

Popular Links