نئے سال کی آمد پر جشن کے لئے 2ہزار پو لیس اہلکار اور150سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے ایم جی روڈ، بریگیڈ رو، اور چرچ اسٹریٹ پر ڈرون کیمروں سے شرپسند عناصر پر نظر رکھی جائے گی۔پرتاپ ریڈی

RushdaInfotech December 30th 2022 urdu-news-paper
نئے سال کی آمد پر جشن کے لئے 2ہزار پو لیس اہلکار اور150سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے ایم جی روڈ، بریگیڈ رو، اور چرچ اسٹریٹ پر ڈرون کیمروں سے شرپسند عناصر پر نظر رکھی جائے گی۔پرتاپ ریڈی

بنگلورو 29دسمبر(سا لار نیوز)نئے سال کی آمد پر شہر میں منعقد کئے جانے والے جشن کے موقع پر عوام کی بڑھتی بھیڑ کو مد نظر رکھ کر 31دسمبر کی رات ایم جی روڈ،بریگیڈ روڈ اور چرچ اسٹریٹ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے2ہزار پو لیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے مذکورہ سڑکوں پر 150سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔نئے سال کی آمد کے جشن کے دوران ایم جی روڈ،بریگیڈ روڈ اور چرچ اسٹریٹ میں سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لینے کے بعد شہر کے پو لیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ جشن کے دوران کو ئی بھی نا خوشگوارواقعہ نہ ہواس کے لئے پولیس کا سخت بندوبست کیا جا رہا ہے۔نئے سال کے جشن کے لئے شہر کے مذکورہئ بالا علاقوں میں عوام کی بھیڑ جمع ہو تی ہے۔کووڈ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر حکومت نے جو رہنما خطوط جاری کئے ہیں اس پر ہر ایک کو عمل کرنا چاہیئے اور ہر ایک کو لاز می طورپر ماسک کا استعمال کرنا ہو گا۔پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ 31دسمبر کی شام ہی سے ایم جی روڈکی دونوں جانب میٹل ڈیٹکٹر لگاکر یہاں آنے والے ہر فرد کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتا یاکہ 31دسمبر کی شام سے ایم جی روڈ پر گاڑیوں کے گزر پر پابندی رہے گی۔ پرتاپ ریڈی نے کہاکہ اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کے ساتھ شرپسند عناصر پر نظر رکھی جائے گی۔ پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ جشن کے دوران خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ خواتین کے ساتھ بد سلوکی کر نے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ مذکورہ سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے، اس لئے احتیاطی اقدامات کر تے ہو ئے 3ڈپٹی کمشنرز آف پو لیس،5اسٹنٹ کمشنر آف پو لیس،20 انسپکٹرس،30پو لیس سب انسپکٹرس اور2ہزارپو لیس جوانوں کو سیکورٹی بندوبست کے لئے تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ10سٹی آرمڈ ریزو پو لیس کی ٹکڑیاں،بم اسکواڈ کو بھی بندوست کے لئے تعینات کیا جائے گا۔ پو لیس کمشنر نے کہا کہ 31دسمبر کی رات ایک بجے تک ہی پب،ہوٹلس اور ریسٹورنٹس کو کھولے رکھنے کی حکومت نے اجازت دی ہے،جس کے تحت پہلے ہی ہوٹل مالکوں کو ایک بجے کے بعد بند کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔اس مو قع پر ویسٹ ڈویژن کے اڈیشنل پو لیس کمشنر سندیپ پاٹل اور ڈپٹی کمشنرت آف پو لیس سرینواس گوڈا بھی موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links