…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech December 30th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست)30دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی مجلس منعقد ہے، مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔
(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کا درس ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے ہوتا ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔
(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب حضرت مولانا مفتی محمد زکریا قاسمی، صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔برادران اسلام سے شرکت کی درخواست ہے۔
(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلور(راست)30دسمبر بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلورامین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
(صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
مولانا محمد اکبر شریف ندوی کا خطاب
بنگلورو(راست) مسجد عبدالسبحان بی ٹی ایم لے آؤٹ نزد وزڈم انٹرنیشنل اسکول بنگلور میں بروز جمعہ بتاریخ 30دسمبرکو مولانامحمد اکبر شریف ندوی،شیخ الحدیث دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور کا نماز جمعہ سے قبل 1بجے خطاب ہوگا اور 1:30بجے نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (منتظمین مسجدعبدالسبحان)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست)مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔


Recent Post

Popular Links