یکے بعد دیگرے 120 دھماکوں سے گونجا یوکرین سمندر اور آسمان سے 7شہروں پر حملہ، کیف کے میئر نے کہا! لوگ بنکروں میں رہیں

RushdaInfotech December 30th 2022 urdu-news-paper
یکے بعد دیگرے 120 دھماکوں سے گونجا یوکرین سمندر اور آسمان سے 7شہروں پر حملہ، کیف کے میئر نے کہا! لوگ بنکروں میں رہیں

ماسکو:29دسمبر(ایجنسی)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ایک بار پھر تیز ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ 2022 کا اختتام یوکرینی عوام کیلئے دہشت ناک ہے کیونکہ 29 دسمبر کو یکے بعد دیگرے120 میزائل دھماکوں سے ملک کے کئی علاقے دہل اٹھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی کے ایک مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ 29دسمبر کو روس کی طرف سے یوکرین پر 120سے زیادہ میزائلیں داغی گئی ہیں۔یہ حملے دارالحکومت کیف سمیت 7شہروں پر سمندر اورآسمان سے کئے گئے۔ ایک 14سالہ لڑکی سمیت 3 / افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔ اس دوران یوکرین میں ہوائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔ اس سے قبل 15نومبر کو روس نے یوکرین پر 100میزائل داغے تھے۔ ان میں سے 2 پولینڈ میں گرے۔جمعرات کے روزراجدھانی کیف سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی زوردار آواز سنی گئی۔یوکرین میں صدر دفتر کے مشیر اولیکسی ایریسٹووِچ نے ایک فیس بک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے کئی علاقوں میں ایک بہت بڑا ہوائی حملہ کیا گیا ہے۔ ایک کے بعد لگاتار میزائلیں داغی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف، زائٹامر اور اوڈیسا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔خبریں یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ میزائل حملوں کے بعد اوڈیسا اور نپراپیٹروس وغیرہ علاقوں میں بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ انرجی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ تازہ دھماکے روس کی طرف سے یوکرین کے امن فارمولہ کو خارج کیے جانے کے بعد ہوا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکووف نے امن فارمولہ کو لے کر کہا تھا کہ یوکرین کیلئے کوئی امن منصوبہ نہیں ہو سکتا ہے۔


Recent Post

Popular Links