اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech December 29th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم ودرس حدیث
بنگلورو(راست)29دسمبر بروز جمعرات مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی خطیب مسجد بیوپاریاں جمعہ مسجد روڈ شیواجی نگر تفسیرقرآن کریم بیان کریں گے۔ پہلی مجلس صبح11بجے مسجد الانبیاء لکسندرہ (برائے خواتین) دوسری مجلس بعد نماز مغرب، مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر(درس حدیث) برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مولاناسید انظرشاہ قاسمی کا بیان
بنگلور (راست)30دسمبرطٰہٰ مسجد ڈی جے ہلی بالمقابل آنند تھیٹر بنگلور میں حسب ذیل عنوانات پر مولانا سید انظر شاہ کا خطاب ہوگا۔خیرِ اُمت کا مطلب ُرسواہونا ذلیل ہونا عاجز ہونا نہیں ہے۔دنیا میں حالات کی تبدیلی مسلمانوں کے اعمال کا نتیجہ ہے، غیر وں کے اعمال کا اعتبار نہیں۔نئے سال کا جشن منانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ کورونا وائرس اور شرعی ہدایتیں، ابو طالب کی بے پناہ قربانیوں کے باوجود ہندہ کوہدایت کیوں ملی۔12:45 بجے بیان شروع ہوگا(شعبہ نشر و اشاعت صُفہ مدرسہ بنگلور)
خانقاہ جنیدیہ میں محفل ذکر ودرس تصوف
بنگلور(راست) خانقاہ قادریہ جنیدیہ چشتیہ جے سی نگر بنگلور میں بروز جمعرات 29دسمبربعد نماز مغرب محفل ذکر الٰہی ودرس تصوف وشریعت کا پروگرام فیض اللہ بیگ جنیدی کی سرپرستی میں منعقد کیاگیا ہے۔ اسی طرح درود پاک کی مجلس بھی ہر دن بعد نماز مغرب رکھی گئی ہے۔ ملت اسلامیہ سے استفادہ کی گزارش ہے (اطہر جنیدی)
اسلامیہ کالج وانمباڑی میں اُردو کتاب میلہ
وانمباری(راست)وانم باڑی اسلامیہ کالج میں اُردو کتاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ منتظمین گذارش کرتے ہیں کہ اس کتاب میلہ میں اُردو دان طبقہ جوق در جوق جمع ہو اورزیادہ سے زیادہ کتابوں کی خریداری کرکے استفادہ حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے صدر شعبہ اُردو پروفیسر سعیدالدین کے فون نمبر 8610488700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ڈپلومہ ان اردو عربک پرشین کورس میں داخلے
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان وزارت ترقی انسانی وسائل (ایچ آرڈی) حکومت ہند نئی دہلی کی طرف سے عربک اکیڈمی بنگلورکے زیراہتمام ایک سالہ و دوسالہ ڈپلومہ وسرٹی فکیٹ کورس ان اردو عربک پرشین اور دوسالہ فنکشنل عربی فاصلاتی کورس میں نئے سال2023کیلئے داخلے جاری ہیں جس میں تعلیمی لیاقت اورجنس وعمر کی کوئی قید نہیں ہے، زبان دانی میں مہارت کی غرض سے آن لائن وآف لائن و یک اینڈ مفت کلاسس کا انتظام رہے گا۔ داخلے کیلئے ہر اتوار ظہر تا عصر مدنی پبلک اسکول اے کے ایس شادی محل کے پیچھے دو پاسپورٹ سائز فوٹو اورآئی ڈی زیراکس کے ساتھ ملیں اور داخلہ فارم پر کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ 9341701352۔ (محمد ضمیرالدین ثقافی،کوآرڈی نیٹر)
جامع مسجد السور میں جشن میلاد النبیؐ اور ہم آہنگی دعوت
بنگلورو۔28/دسمبر(راست)بروز جمعہ 30 جنوری 2022بعد نماز جمعہ جامع مسجد السور میں نوجوان کمیٹی السور کی جانب سے جشن میلاد النبی ؐ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں تمام مذاہب کے رہنماؤوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران دو مستحق جوڑوں کے نکاح کا بھی نظم رہے گی۔یہ اطلاع نوجوان کمیٹی کے صدر محمد صادق نے دی ہے اور عوام سے اس پروگرام میں شرکت کی گزارش کی ہے۔


Recent Post

Popular Links